BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 January, 2008, 09:51 GMT 14:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپن بولدک: دو افغان سپاہی ہلاک

بارودی سرنگ
سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہے ہیں
افغانستان کے سرحدی علاقے سِپن بولدک میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سِپن بولدک سے آنے والی اطلاعات کے مطابق افغان پولیس کی ایک گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک پاک افغان سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پاکستانی سرحدی علاقے چمن میں تعینات اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک اور واقعہ میں ایک ٹریکٹر ٹرالر بارودی سرنگ سے ٹکرایا ہے، جس سے ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ تاحال ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں بدامنی

ادھر گزشتہ دو دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور نامعلوم افراد کے حملے سے ایک شخص ہلاک اور فرنٹیئر کور کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بختیار آباد میں فرنٹیئر کور کے لیے پانی لانے والا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا، جس سے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اسی طرح لورالائی اور کوہلو کی

مریوں کی نقل مکانی
 کاہان سے بڑی آبادی گزشتہ دو سال سے جاری مبینہ فوجی کارروائی کے دوران نقل مکانی کر گئی تھی، لیکن بعد میں یہ لوگ اپنے علاقے کی طرف آتے جاتے رہے۔ اب ایک مرتبہ پھر اس علاقے سے لوگوں نے سبی اور دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے
بین الاضلاعی سرحد پر واقع علاقہ چماولنگ میں نامعلوم افراد نے کوئلے کے ایک ٹرک پر حملہ کیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

چماولنگ کا علاقہ کوئلے کی پیدوار کے حوالے سے مشہور ہے، جہاں کافی عرصہ سے کشیدگی رہی اور پھر مقامی قبائل کے مابین تصفیہ کے بعد کوئلے کی پیداوار ممکن ہو سکی تھی۔

لیکن نواب خیر بخش مری کے حمایتی قبائل اب بھی اس منصوبے کے خلاف ہیں۔
ادھر کاہان سے کشیدگی کا اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جہاں گزشتہ تین دنوں کے دوران شہر کے وسط میں قائم ہسپتال میں ایف سی کی چوکی قائم کر دی گئی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کاہان سے بڑی آبادی گزشتہ دو سال سے جاری مبینہ فوجی کارروائی کے دوران نقل مکانی کر گئی تھی، لیکن بعد میں یہ لوگ اپنے علاقے کی طرف آتے جاتے رہے۔ اب ایک مرتبہ پھر اس علاقے سے لوگوں نے سبی اور دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

رنجش اور پیسہ
رنجش، پیسہ، پاکستانیوں کی ہلاکت: افغان حکام
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد