’خود کش حملے میں گیارہ افراد ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں ایک خود کش حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان سرحدی فورس کے ایک کمانڈرسمیت پانچ دیگر اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد افغان حکومت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پرسیکورٹی سخت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ کے نتیجے میں ہواہے جس میں حملہ آورنے دھماکہ خیزمواد سے لدی ہوئی اپنی موٹرسائیکل افغان سکیورٹی فورس کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغان سرحدی فورس کے کمانڈر صمد خان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار موقع پرہلا ک ہوگئے۔ اس حملے میں دو راہگیر بھی مارے گئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کومقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ چمن سے مقامی صحافی اصغر اچکزئی کے مطابق یہ حملہ اسپین بولد ک میں افغان سرحد ی فورس کے انچارج کمانڈرعبدالرازق کی گاڑی پرکیاگیا تھا جواس وقت اپنے گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ واضع رہے کہ عبدالرازق پرایک ماہ قبل بھی بولدک میں ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے۔ اُس حملے میں بھی پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں افغانستان: دو مشتبہ طالبان ہلاک04 October, 2004 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 20 ہلاک16 January, 2006 | آس پاس سپن بولدک میں احتجاجی مظاہرہ18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: سات پولیس اہلکار ہلاک01 April, 2007 | آس پاس ’خودکش حملے میں تین بچے ہلاک‘01 April, 2007 | آس پاس طالبان: تین افغانیوں کو پھانسی01 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||