BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 April, 2008, 10:33 GMT 15:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ججز کی بحالی کوئی جرم نہیں‘

ججز کی بحالی میں دیرنہ کریں: شریف
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور موجودہ حکومتی اتحاد کی ایک بڑی جماعت کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جو پارلیمان کو توڑنے کا فیصلہ کرے گا اس کے ہاتھ توڑ دینے چاہیئیں۔

یہ بات انہوں نے سنیچر کو صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے وفد سے ملاقات کے بعد نیوز بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی اچھا عمل ہے اور یہ اقدام اس بات کا متقاضی نہیں کہ پارلیمان کو توڑا جائے۔

’مشرف کیوں اٹھاون ٹو بی استعمال کریں گے، ہم کون سا جرم کر رہے ہیں یا گناہ کر رہے ہیں ججوں کو بحال کر کے، کیا جواز وہ بتائیں گے قوم کو، ہم تو عمدہ کام کر رہے، جو کام کر رہے ہیں کیا یہ اس بات کا متقاضی ہے کہ پارلیمان کو توڑ دیا جائے، میرے خیال میں جو اس پارلیمان کو توڑنے کا فیصلہ کرے اس کے ہاتھ توڑ دینے چاہیئیں۔‘

میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ تیس اپریل تک سادہ قرار داد کے ذریعے جج بحال ہونے چاہیئیں اور اگر میں اس میں کوئی رکاوٹ ہے تو انہیں بتایا جائے۔ ججوں کی بھرتی سمیت عدالتی پیکج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں پیش کیا جاسکتا ہے اور میثاق جمہوریت کے تحت وہ اس بارے میں خود کو پابند سمجھتے ہیں۔

’میں نے زرداری صاحب سے کہا ہے کہ ونڈو آف اپرچونٹی (نادر موقع) زیادہ دیر نہیں رہتی اور جو کام کرنے ہیں وہ کرنے چاہیئیں۔‘

میاں نواز شریف نے کہا کہ جب مالی کرپشن کرنے والے کا احتساب ہوسکتا ہے تو آئین توڑنے جیسے سنگین جرم کرنے والے کا کیوں احتساب نہیں ہونا چاہیے اور اُسے کیوں کٹہڑے میں نہ لایا جائے؟

انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں پہلی بار دو متحادرب جماعتوں نے مشترکہ حکومت بناکر آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کے بارے میں جس سفر کا آغاز کیا ہے وہ کامیابی سے اپنی منزل پر پہنچے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں دعا کرتا ہوں کہ فوج اپنا کردار ادا کرے اور سیاست میں آنے سے گریز کرے، میں دعا کرتا ہوں کہ فوجی جرنیلوں کے لیے سیاست کی کھڑکی ہم ہمیشہ کے لیے بند کردیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد