BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 April, 2008, 05:55 GMT 10:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلہن ریپ کیس میں دو اور گرفتار

قائد مزار
ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آنے پر گرفتار کیا
کراچی میں پولیس نے قائد اعظم کے مزار میں ایک نوبیاہتا دلہن کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ عارف انصاری اور محمد راجہ عارف کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کی اسلام آباد کی لیبارٹری سے رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون رضیہ شناختی پریڈ کے دوران صرف ایک ملزم خادم علی شاھ کی شناخت کرسکیں تھیں جس کے بعد دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے پندرہ مارچ کی صبح کو ایک نوبیاہتا دلہن کو پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مزار سے برآمد کیا تھا جس کو مزار میں واقع میوزیم کے ایک سٹور میں دو روز تک حبسِ بے جا میں رکھ کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خاتون رضیہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہیں دو افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور شراب پلانے کے بعد پانچ افراد اسے دو روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس نے خاتون کے کپڑے، میوزیم کے سٹور سے خاتون کے ٹوٹے ہوئے بال اور دیگر شواہد محفوظ کیے تھے۔

ان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لودھراں سے لال شہباز قلندر کے مزار کی زیارت کے بعد کراچی سیر کرنے آئی تھیں۔

اسی بارے میں
دلہن کے ہوش بحال نہ ہو سکے
21 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد