BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 April, 2008, 06:02 GMT 11:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات

صدر مشرف اور صدر بش
سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جہاں کے صدر مشرف نے چھ دورے کیے
قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے سمتبر دو ہزار چھ میں اب تک کا سب سے مہنگا دورہ کیا تھا جس پر قومی خزانے سے بائیس کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان کے ایک سوال کے جواب میں کہ جنوری دو ہزار تین سے فروری دو ہزار آٹھ تک کے پانچ برسوں میں صدر نے کتنے غیرملکی دورے کیے اور ان پر کتنا پیسہ خرچ ہوا ایوان کو بتایا گیا کہ اس دوران صدر نے مجموعی طور پر سینتیس دورے کیے۔

تاہم ایوان کے سامنے رکھی گئی تفصیل کے مطابق صدر کا مہنگا ترین دورہ ستمبر دو ہزار چھ میں کیا گیا تھا جو سولہ روز طویل تھا۔ صدر اس دورے میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ، یورپی یونین سے مذاکرات کے لیے بیلجیم، غیروابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں شرکت کے لیے کیوبا اور پھر برطانیہ گئے تھے۔

صدر کے ساتھ اس دورے میں باون افراد پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی شامل تھا۔

تاہم صدر اس سے بھی بڑے وفود کے ساتھ بھی دورے کر چکے ہیں۔ ترپن اراکین کے ایک وفد کے ساتھ صدر نے مراکش، برازیل، ارجینٹینا، میکسیکو، فرانس اور امریکہ کا نومبر دو ہزار چار میں پندرہ روز دورہ کیا تھا جس پر نو کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔

بائیس کروڑ کا دورہ
News image
 صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے سمتبر دو ہزار چھ میں اب تک کا سب سے مہنگا دورہ کیا گیا تھا جس پر قومی خزانے سے بائیس کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے
قومی اسمبلی

سب سے چھوٹے وفد کے ساتھ انہوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس میں صرف اٹھارہ اراکین شامل تھے جو انہوں نے اپریل دو ہزار چھ میں کیا۔

ان کا سب سے کم خرچ دورہ تاہم نومبر دو ہزار چار میں تیس رکنی وفد کے ساتھ افغانستان کا ثابت ہوا ہے جس پر صرف پیتیس ہزار روپے خرچہ آیا۔ مبصرین کا خیال میں یہ اعدادشمار واضع نہیں کیونکہ تیس اراکین کے سفر کا خرچ اس رقم سے کئی گنا زیادہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانا تھا۔

ان پانچ برسوں میں جس ملک کا صدر نے سب سے زیادہ رخ کیا وہ سعودی عرب ہے جہاں وہ آٹھ مرتبہ گئے۔ ان میں چار دورے تو انہوں نے گزشتہ برس کیے جن میں سے بعض کا مقصد سعودی حکمرانوں کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی پر بات کرنا بھی تھا۔

سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جہاں کے انہوں نے چھ دورے کیے۔

اگرچہ گزشتہ برس یعنی دو ہزار سات پاکستان اور صدر دونوں کے لیے سب سے زیادہ بحران بھرا سال تھا تاہم اس برس صدر نے کسی بھی سال میں سب سے زیادہ یعنی آٹھ غیرملکی دورے کیے۔

صدر کے دورے پر آنے والے اخراجات کو اگر جمع کیا جائے تو وہ تقریباً ایک ارب روپے کے قریب بنتے ہیں۔

اسی بارے میں
صدر کے لیے معافی کی پیشکش
28 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد