BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 February, 2008, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف کا کردار، فیصلہ عوام کا‘
رابرٹ گیٹس (فائل فوٹو)
رابرٹ گیٹس نے صدر مشرف کو ایک منتخب صدر قرار دیا
امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات کے نتائج واضح طور پر صدر پرویز مشرف کے خلاف ہیں لیکن مستقبل میں صدر مشرف کے کردار کا فیصلہ پاکستان کے لوگوں کو کرنا ہوگا۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مسٹر گیٹس نے صدر مشرف کو ایک منتخب صدر بتایا اور کہا’ ہم پاکستان ميں جمہوری طریقے سے منتخب رہنماؤں کی حمایت کريں گے اور صدر اور نئے وزیر اعظم دونوں کے ساتھ مل کر کام کريں گے‘۔

پاک افغان سرحد پر شورش اور شدت پسندی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ عراق ہو یا افغانستان یا پھر پاکستان ، شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صرف فوج پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

’مسئلہ کے حل کے لیے سیاسی ، اقتصادی اور سفارتی اقدامات کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور جو آپ کے مخالف ہیں انہیں اپنی طرف لانے کی کوشش کرنی ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت کو طالبان شدت پسندوں سے بات چیت کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس قسم کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ’ مشرف حکومت نے وزیرستان میں بات چیت اور معاہدوں کی کوشش کی مگر یہ کوششیں بے سود رہیں اور اب شاید پاکستان میں نئی حکومت کو اسی تجربے سے گزرنا پڑے‘۔

رابرٹ گیٹس باہمی دفاعی تعلقات کوفروغ دینے کی غرض سے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے ہندوستان میں اپنے ہم منصب اے کے انٹونی کے علاوہ وزیر خارجہ ، وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے رہنما سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں اور اسے مزید وسیع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
صدر مشرف کے ساتھ کام کا عزم
23 February, 2008 | پاکستان
طالبان کا لہجہ مصالحانہ
24 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد