BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 April, 2008, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان:’سینکڑوں ہلاک، ہزاروں بےگھر‘

وزیرستان نقل مکانی(فائل فوٹو)
شمالی وزیرستان سے اسی ہزار افراد نے نقل مکانی کی(فائل فوٹو)
پاکستان میں سنہ دو ہزار سات کے دوران قبائلی علاقوں میں طالبان اور پاکستانی فوج کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں چار سو شہری ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہوئے۔

یہ بات نارویجین ریفوجی کونسل کے تحت کام کرنے والے’انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے شہر میر علی کے قریب اکتوبر دو ہزار سات میں طالبان اور فوج کے درمیان شدید لڑائی کے دوران اسی ہزار افراد اس علاقے سے نقل مکانی کر گئے تھے۔

اسی طرح نومبر میں شدید لڑائی کی وجہ سے قبائلی علاقے سے پانچ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ لڑائی کے خاتمے کے بعد زیادہ تر افراد واپسں آ گئے تھے لیکن ان میں سے کئی لوگوں کے گھر اور جائیداد تباہ ہو گئی تھیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار سات میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا میں شہری مسلح تصادم کی زد میں آ گئے جس میں غیر امتیازی اور ضرورت سے زائد طاقت کا استعمال کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچیس ہزار جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق چوراسی ہزار افراد نے مسلح تصادم کی وجہ سے نقل مکانی کی۔ اسی طرح بلوچ رائٹس کونسل کے مطابق دو لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار سات میں ایشیا میں چند حکومتوں نے دہشت گردی کے خطرے کے نام پر فوجی آپریشن کیے۔ ایسے ممالک میں فلپائن، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں اکثر جنگجوؤں اور شہریوں میں فرق نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔

شمالی وزیرستان میں کیے گئے فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹر اور طیارے استعمال کیے جس کی وجہ سے اسی ہزار افراد نے نقل مکانی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد