کراچی میں وکلاء کا احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مختلف حصوں کی طرح کراچی میں بھی وکلاء نے سانحۂ نواپریل پر سنیچر کو تیسرے روز بھی یومِ سوگ منایا اور پاکستان بار کونسل کی مجلس عاملہ نے ملک بھر میں سترہ اپریل کو یومِ شہدا منانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں پاکستان بار کونسل کی ایگزیٹوکمیٹی کے چئرمین اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید اے رضوی نے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء یومِ شہدا مناتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ کراچی میں بدھ کے روز ہونے والی ہنگامہ آرائی، بار اور وکلاء کے دفاتر پر حملوں اور گیارہ افراد کی ہلاکت کے خلاف سندھ بھر میں وکلاء نے تیسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا ہے لہذٰا سنیچر کو بھی مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ وکلاء کی جدوجہد عدلیہ کی بحالی اور قانون کی سربلندی کے لئے ہے اور وہ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے تاہم وہ تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وکیل کسی پرتشدد کے واقعہ میں ملوث ہوا تو اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ وکلاء سے علی احمد کرد اور حامد علی خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے وکلاء پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ وکلاء کی تحریک عدلیہ کی آزادی تک جاری رہے گی۔ سٹی کورٹس میں کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر کورٹس میں ملیر بار ایسوسی ایشن کے علٰیحدہ اجلاس منعقد کیے گئے جہاں وکلاء نے کراچی میں نو اپریل کے پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعا کی اور بعدازاں ریلیاں نکالیں۔ دوسری جانب کراچی کی شہری حکومت کے ناظم اعلٰی مصطفٰے کمال نے نو اپریل کے پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں کراچی: بار کے رہنما کا گھر بھی نذرِ آتش09 April, 2008 | پاکستان کراچی:وکلاء میں تصادم، ہنگامے09 April, 2008 | پاکستان ’ایم کیو ایم کراچی کو جلنے سے بچائے‘09 April, 2008 | پاکستان ’ایمرجنسی کا تحفظ ، پارلیمان کی موت‘03 April, 2008 | پاکستان رمدے کا گھر خالی، وکلاء کا احتجاج31 March, 2008 | پاکستان جسٹس رمدے کے لیے احتجاج31 March, 2008 | پاکستان وکلاء کے لیے دراب پٹیل ایوارڈ30 March, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا احتجاج جاری20 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||