جسٹس رمدے کے لیے احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بھر کے وکلاء سپریم کورٹ کے معزول جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سرکاری رہائش گاہ کے تالے توڑنے اور ان کے گھر کا سامان باہر پھینکنے کے خلاف سوموار اکتیس مارچ کو احتجاج کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے جسٹس خلیل رمدے کی رہائش گاہ پر ہونے والی کارروائی کو مجرمانہ اقدام قرار دیتے اس کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا تھا۔ ججز کالونی اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کے معزول جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے کی سرکاری رہائش گاہ کو سنیچر کی رات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے خالی کرایا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائز محمد اظہر کے مطابق ملک بھر کے وکلاء اکتیس مارچ کو احتجاج کرتے ہوئے کم از کم دو گھنٹوں کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ بار ایسوسی ایشنز اپنی اپنی سطح پر اجلاسوں کا اہتمام کریں گی جس میں جسٹس رمدے کی رہائش گاہ خالی کرانے پر مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گے۔ ادھر پنجاب کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم پنجاب بارکونسل نےجسٹس خلیل رمدے سے زبردستی گھر خالی کرانے کی پروز مذمت کی ہے۔ پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین اسلم سندھو اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید انتخاب حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں وکلاء دو گھنٹوں کے علامتی ہڑتال کریں گے۔ان کے کہنا ہے کہ وکلاء ساڑھے دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ | اسی بارے میں ’صدر مشرف کا مواخذہ کیا جائے‘10 March, 2008 | پاکستان کراچی میں وکلاء کی بھوک ہڑتال15 March, 2008 | پاکستان احتجاج: بارکونسل کانظرثانی اجلاس15 March, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا احتجاج جاری20 March, 2008 | پاکستان چاروں صوبوں میں وکلا کا احتجاج27 March, 2008 | پاکستان وکلاء کے لیے دراب پٹیل ایوارڈ30 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||