پاکستان میں وکلاء کا احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بار کونسل کی کال پر جمعرات کو بھی ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں میں وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ صوبہ سندھ میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں آج سے ہونے والی دو دن کی سرکاری تعطیلات کے باعث آج عدالتیں بند رہیں جس کی وجہ سے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ دریں اثناء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے ہفتہ وار احتجاج کے دن ہری پور اور ایبٹ آباد میں وکلاء کے احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل آف پاکستان معزول ججوں کی بحالی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت ججوں کی بحالی کا وعدہ پورا کرے گی: ’ہم نیک نیت ہیں اور وہ بھی نیک نیت ہیں انشاء اللہ جج بحال ہوں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء نے سیاسی جماعتوں کو بھوربن معاہدہ کے تحت ججوں کو بحال کرنے کے لئے تیس دن کی مہلت دی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور صدر پرویز مشرف نے کوئی سازش کی تو پھر وکلاء پورے ملک سے آرمی ہاؤس تک لانگ مارچ کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ نئی حکومت قائم ہوتے ہی وکلاء الٹی گنتی شروع کردیں گے اور ججوں کی بحالی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ اعتزاز احسن نے صدر پرویز مشرف کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نومنتخب پارلیمنٹ کو دھمکیاں نہ دیں بلکہ اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ دریں اثناء کراچی سے ریاض سہیل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد دیگر بارہ برطرف ججوں اور وکلاء کے ہمراہ سنیچر کو بذریعہ بس میرپور خاص جائیں گے جہاں وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ | اسی بارے میں احتجاج: بارکونسل کانظرثانی اجلاس15 March, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا یومِ افتخار 30 January, 2008 | پاکستان انتخابات کی صورت میں بار سے چھٹی 13 December, 2007 | پاکستان پنجاب میں وکلاء کا احتجاج، گرفتاریاں05 November, 2007 | پاکستان ملک بھر میں وکلاء کی پٹائی، حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے05 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||