پنجاب میں وکلاء کا احتجاج، گرفتاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایمرجنسی کے بعد پہلے روز عدالتیں کھلیں تو پنجاب کے مختلف اضلاع میں کشیدہ صورتحال سامنے آئی گوجرانوالہ اور روالپنڈی سے درجنوں وکیلوں کو گرفتار کیا گیا۔ تقریبا تمام شہروں کی عدالتوں کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وکلاء احتجاج کررہے ہیں عدالتوں کا بائیکاٹ ہوا ہے جبکہ مختلف شہروں سے لاٹھی چارج اور وکلاء پر تشدد کی اطلاعات ملی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عدالتی کارروائی بری طرح متاثر ہوئی اور وکلاء عدالتوں میں پیش ہونے کی بجائے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے اندر اور اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے لیکن کسی وکیل کو اندر جانے سے نہیں روکا گیا۔ہائی کورٹ کے احاطے وکلاءنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج صاحبان پہنچے لیکن اکادکا کےسوا وکیل ان کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ لاہور سے علی سلمان کے مطابق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے صبح سے ڈسٹرکٹ کورٹس پر تالے لگا دیے تھے جس کی وجہ سے عدالتی کام متاثر ہوا ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے نو وکیلوں کو حراست میں لیا ہے۔ فیصل آباد سے پولیس نے پچیس وکیلوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ آج دو سو سے زائد وکیلوں کو ضلعی کچہری کے اندر اور ان کے دفاتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں وکلاء نے بائیکاٹ کے بعد جلوس نکالا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور نوے وکیلوں کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ میں پولیس ضلعی کچہری کے اندر داخل ہوگئی ہے اور اس نے وہاں پہنچنے والے وکیلوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےاطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسویشن گوجرانوالہ کے صدر الیاس بخاری سمیت چاردرجن کے قریب وکیلوں کو حراست میں لیاگیا جبکہ بار روم پر پولیس نے عملی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ملتان میں لاہورہائی کورٹ کے ملتان بنچ میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے دوجج کمرہ عدالت پہنچے تو چند نوجوان وکلاء نے ان سے بدزبانی کی جس کے بعد جج صاحبان اپنے چمبر میں چلے گئے جبکہ پولیس کی بھاری تفری ہائی کورٹ کے اردگرد تعینات کردی گئی پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان کا گھیراؤ کررکھا ہے۔ فیصل آباد میں پولیس نے صبح چھ بجے ہی ضلعی عدالتوں کا محاصرہ کرلیا تھا۔کسی کوعدالت جانے کی اجازت نہیں دی گئی وکلاء اور سائلین ہر ہلکا لاٹھی چارج کیا گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں سے وکلاء کے احتجاج اور ان کی گرفتاریوں کی اطلاعات مل رہی ہیں،پولیس نے کل رات سے وکیلوں کی گرفتاریاں شروع کررکھی ہیں اور بڑی تعداد میں وکلاء اور ان کے رہنما پولیس کی حراست میں ہیں۔ | اسی بارے میں وکلاء کےگھروں پر چھاپے، کئی گرفتار04 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی پر ڈھکی چھپی تنقید04 November, 2007 | پاکستان ’انتخابی شیڈول بدل سکتا ہے‘04 November, 2007 | پاکستان پاکستان کو امریکی امداد پر نظرثانی05 November, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سماں 05 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||