صفدر سرکی جیل سےہسپتال منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر صفدر سرکی کو ژوب جیل سے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں بلوچستان کے وزیراعلیٰٰ نواب اسلم رئیسانی کے احکامات پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ صفدر سرکی کے وکیل محمد خان شیخ نے بی بی سی کو فون پر بتایا ہے کہ صفدر کی طبیعت ناساز ہے اور فوری طور پر ان کی آنکھوں کا علاج کروایا جائیگا کیونکہ ماہر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بینائی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ان کے مطابق سرکی کے مکمل طبی معائنے کے بعد انہیں لاحق دیگر امراض کا علاج بھی ہوگا۔ صفدر کی رہائی کے لیے ان کی جماعت جئے سندہ قومی محاذ کے کارکنان نے دو روز قبل چئرمین بشیر قریشی کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کی تھی۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے سندھی قوم پرستوں کو صفدر کی ہسپتال منتقلی کا یقین دلایا تھا۔ ڈاکٹر صفدر سر کی امریکی شہری اور ٹیکساس کےرہنے والے ہیں۔ انہیں اٹھارہ ماہ لاپتہ رکھنے کے بعد،گزشتہ سال اکتوبر میں بلوچستان کے علاقے حب کے قریب منظرعام پر لانے کے بعد دوبارہ اور باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا۔ صفدر سرکی نے منظرعام پر آنے کے بعد اپنے پہلے عدالتی بیان میں کہا تھا کہ وہ اٹھارہ ماہ لاپتہ نہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی قید میں تھے انہیں قبر جیسے اندھیرے قید خانوں میں رکھا گیا تھا۔
صفدر کی باقاعدہ گرفتاری کےبعد حب اور ژوب کی ضلعی عدالتوں نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے اور جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے مگر انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا نہ ضمانت پر رہا۔ صفدر سرکی کے وکیل محمد خان شیخ کےمطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں سرکی کو جیل وارڈ میں دیگر عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے جن میں سے اکثر ہیپیٹائیٹس کے مریض ہیں۔ سرکی کے وکیل کے مطابق صفدر سے ملا قات پر تا حال پابندی برقرار ہے۔ | اسی بارے میں سندھ کے لئے تشدد اور آفات کا سال26 December, 2007 | پاکستان صفدر: ضمانت لیکن ابھی رہائی نہیں02 November, 2007 | پاکستان ’قبر جیسے قید خانوں میں رکھاگیا‘22 October, 2007 | پاکستان سرکی سمیت تین لاپتہ ’مل گئے‘11 October, 2007 | پاکستان لاپتہ رہنماء اورگیارہ اکتوبر کا انتظار09 October, 2007 | پاکستان سندھی رہنماء کی رہائی کے لیے پٹیشن22 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||