BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 April, 2008, 07:03 GMT 12:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

شہباز شریف ضمنی انتخاب لڑیں گے
پاکستان میں صوبہ پنجاب کی نو منتخب صوبائی اسمبلی نے اپنے افتتاحی اجلاس میں بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے اور بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو فوج کے اقتدار پر قابض ہونے کے خلاف دو قرار دادیں منظور کی ہیں۔

بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کے بارے میں پیش کی گئی قرار داد پنجاب اسمبلی کے تین سو تریپن اراکین نے متفقہ طور پر منظور کی۔ اس قرار داد میں صوبائی اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائے۔

تاہم بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی مذمتی قرار داد کے حق میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ق کے اراکین نے ووٹ نہیں دیا۔

دوسری قرار داد میں شریف خاندان اور بینظیر بھٹو کو جلا وطن، سیاسی رہنماوں اور کارکنوں پر ریاستی تشدد اور آصف علی زرداری کو قید رکھنے کی مذمت بھی کی گئی۔

اس سے قبل اٹھارہ فروری کو منتخب ہونے والی پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تین سو تریپن نومنتخب اراکین نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بینظیر بھٹو کے قتل کی مذمت میں اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا۔

پنجاب اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد تین سو اکہتر ہے
دس امیدواروں نے قومی اسمبلی میں کامیابی کے بعد نشست چھوڑ دی ہے دو امیدواروں نے دو دونشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور پانچ حلقوں کے انتخابات امیدوار کی وفات کی وجہ سے منسوخ ہوئے اور ایک کے نتائج عدالت نے روک رکھے ہیں۔

سابق حکمران جماعت کے اراکین نے حلف اٹھانے کے بعد سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم اور سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر ایوان سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ق کے اراکین کا یہ بائیکاٹ اسمبلی میں گیارہ اپریل کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کے دوران بھی جاری رہے گا۔

پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صدر میاں شہباز شریف نے سردار دوست محمد کھوسہ کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ رانا محمد اقبال کو سپیکر اور رانا مشہود کو ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی طرف سے کیئے گئے اعلان کے مطابق میاں شہباز شریف کے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے تک سردار دوست محمد کھوسہ وزیر اعلی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شام تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کی خواہش سے آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے اسمبلی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

مسلم لیگ قاف نے چودھری ظہیر الدین کو قائد حزب اختلاف نامزد کررکھا ہے اور کل ان کی قیادت میں مسلم لیگ قاف کے اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد