بلوچستان آپریشن بند کیا جائے: گورنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پھر کبھی بلوچستان میں فوجی آپریشن نہ ہو۔ جب گورنر سے پوچھا گیا کہ فوجی آپریشن کب تک بند ہوگا تو انہوں نے کہا کہ تاریخ تو وہ نہیں بتا سکتے لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ آپریشن بند کیا جائے۔ نامزد وزیر اعلیٰ اسلم ریئسانی نے کہا ہے کہ پہلے دونوں طرف سے جنگ بندی ہو۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے نواب ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کالعدم تنظیموں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور حکومت کی اب کوشش ہو گی کہ حالات کو بہتری کی طرف لایا جائے۔ ’چونکہ زور آور حکومت ہوتی ہے اس لیے پہل بھی حکومت کرے گی۔‘ نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ مذاکرات شروع کرے اور اس کے لیے حالات بھی بہتر بنائے اور مذاکرات سے مسائل حل کرے۔ ان سے جب کہا گیا کہ یہاں ایسا تاثر ہے کہ پارلیمان بلوچستان کے مسائل کا حل نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا حق بنتا ہے ایسا کہنا کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اگر حکومت کی طرف سے کوئی پیش قدمی نہیں ہوتی تو جو وہ کہہ رہے ہیں صحیح کہہ رہے ہیں۔ نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ وہ بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت کریں گے۔ جب ان سے پوچھا کہ فوجی آپریشن کب تک بند ہوگا تو انہوں نے کہا کہ تاریخ تو وہ نہیں بتا سکتے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ قبائلیوں کے ہتھیار ڈالنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہتھیار ان کی روایات میں شامل ہے ہاں یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ حالات ڈنڈے کے زور پر بہتر ہوں گے یا مذاکرات سے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ حالات مذاکرات سے بہتر کیے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپیل کی ہے۔ ’حکومت کے پاس چونکہ طاقت ہے اس لیے پہلے حکومت جنگ بندی کرے اور پھر ان سے اپیل کریں گے کہ وہ بھی جنگ بندی کریں۔‘ نواب اسلم ریئسانی نے کہا ہے کہ ان کی ملاقات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ہوئی ہے اور اس ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان:ذوالفقار مگسی نئےگورنر 27 February, 2008 | پاکستان سندہ لبریشن آرمی ،حقیقت یا افسانہ؟21 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: ’اجلاس جلد بلایا جائے‘29 March, 2008 | پاکستان بگٹی دھماکہ: دوایف سی اہلکارہلاک 17 March, 2008 | پاکستان کوہلو: ’آپریشن اور گرفتاریاں جاری‘09 December, 2007 | پاکستان کاہان کے قریب فوجی آپریشن ؟12 April, 2007 | پاکستان کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی24 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||