BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 April, 2008, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلنڈر دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ

ریسکیو(فائل فوٹو)
امدادی عملہ ملبہ ہٹا رہا ہے اور ابھی مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بدھ کو آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تین عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔ اس واقعہ میں دو درجن سے زائد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس مدینہ ٹاؤن ملک یوسف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ہلاکتوں کا واقعہ فیصل آباد کے گنجان آباد علاقے منصور آباد میں پیش آیا جہاں ایک دو منزلہ عمارت میں ہپستالوں کو فراہم کیے جانے والی آکسیجن سلنڈر کا گودام تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹے جس سے اس عمارت سمیت دو اور عمارتیں منہدم ہوگئیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ تاہم سلنڈر پھٹنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہے۔

ایس پی ملک یوسف نے بتایا کہ امدادی کارروائی کےدوران ایک مزید سلنڈر پھٹ گیا تھا جس سے امدادی عملے کے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان کی اکثریت محنت کشوں کی ہے

ایس پی نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کی کنکریٹ کی چھت کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر پڑوس میں واقع ٹرک اڈے کے کمرے پر گرا جس سے اڈے کا ایک کمرہ زمین بوس ہوگیا۔ اس کمرے میں اور چھت پر چند محنت کش سو رہے تھے جو ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی اکثریت انہی محنت کشوں کی ہے۔ دیگر دو عمارتوں کےمکین بھی ملبے کے نیچے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولہ کے قریب افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
چھت گرنے سے پانچ ہلاک
03 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد