چھت گرنے سے پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر خضدار میں ایک مکان کی چھت گرنے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ خضدار کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد رفیق مینگل نے بتایا ہے کہ باغبانہ کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سےمکان کی چھت گرگئی ہے جس سے تین خواتین موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دو افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ ایک زخمی رحیم بخش نے بتایا ہے کہ سب لوگ رات کے وقت ایک کمرے میں موجود تھے اور گیس سلنڈر میں نقص تھا جو اچانک پھٹ گیا ہے۔ خضدار ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کے جسم جھلس گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں مکان گرنے سے پانچ خواتین ہلاک18 November, 2003 | پاکستان ایک ہی خاندان کے سات افراد جل گئے03 January, 2006 | پاکستان لاہور: مکان گرنے سے چار ہلاک21 August, 2006 | پاکستان مری میں رہائشی عمارت گر گئی31 August, 2006 | پاکستان مری رہائشی عمارت تباہ، تین ہلاک31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||