ایک ہی خاندان کے سات افراد جل گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ کرم ایجنسی میں حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے مسعود زئی کے گاؤں جان کوٹ میں ایک شخص خیال گل کے مکان میں پیر کی رات پیش آیا۔ علاقے میں گزشتہ چند روز کی شدید برف باری سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ مکان کے باسیوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کمرے میں لکڑیاں جلا کر سو گئے۔ آگ نے پہلے کمرے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تمام مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خیال محمد، اس کی دو بیویاں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے علاوہ دو دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔ | اسی بارے میں صرف بائیس لاشوں کی شناخت12 December, 2005 | پاکستان خیموں میں آگ، دو بچیاں ہلاک24 December, 2005 | پاکستان خیموں میں آگ، تین بچیاں ہلاک31 December, 2005 | پاکستان بس میں آگ، باراتی ہلاک11 December, 2005 | Debate امدادی سامان جل کر راکھ ہو گیا20 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||