BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 March, 2008, 22:40 GMT 03:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان کا دوسرا نہیں پہلا جنم‘

جسٹس خلیل الرحمن رمدے
جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا کہنا ہے کہ نومارچ کو پاکستان کو دوسرا نہیں بلکہ پہلا جنم ہوا ہے۔ ان کے بقول پاکستان کی عوام نے عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی کے معاملے میں ثابت کردیا ہے کہ وہ خیبر سے کراچی تک ایک ہیں اور کسی غیرقانونی اقدام کو قبول نہیں کرتے۔

جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ان خیالات کا اظہار پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے کی تقریب میں کیا۔ حلف برادری کی تقریب جسٹس خلیل رمدے کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

جسٹس خلیل رمدے جو تین نومبر سے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر نظربند تھے اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حکم پر دیگر ججوں کی طرح ان کی رہائش گاہ سے بھی رکاوٹیں ہٹائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات میں پاکستان عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ تو کسی کے تابع ہیں اور نہ کسی غیرقانونی اقدام کو قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے جو قربانیاں دیں ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کے بقول دنیا کبھی ایسا واقعہ نہیں ہواے ہے کہ ضمیر کے مطابق فیصلے کرنے والوں ججوں کو قید کردیا گیا ہو۔

جسٹس رمدے کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں لیکن ان کے ساتھی جج صاحبان جن میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس تصدق حسین جیلانی اور شاکر اللہ جان نے ایک لحمہ ضائع کیے بغیر پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا حالانکہ وہ پی سی او کے تحت حلف لے کر چیف جسٹس پاکستان کے منصب تک پہنچ سکتے تھے۔

انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اعلیْ عدلیہ کے ججوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا۔

جسٹس خلیل رمدے نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اسی بارے میں
ججز کی بحالی کا کیا ہوگا؟
13 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد