BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 March, 2008, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اختر مینگل کی رہائی کے لیے ہڑتال

سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی نےاٹھائیس مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر سردار اختر مینگل سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

یہ ہڑتال گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل کی کراچی سنٹرل جیل میں صحت کی خرابی اور انھیں طبی امداد فراہم نہ کرنے کے خلاف بی این پی کی احتجاجی تحریک کا حصہ ہے۔

آج کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع جیسے خضدار، تربت، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی وغیرہ میں تمام کاروباری مراکزاور دکانیں بند ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ ان کی جماعت کے قائدین اور کارکنوں نے اپنے اپنے شہروں کے دورے کیے ہیں اور ان کی ہڑتال مکمل کامیاب ہے اور یہ ہڑتال حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لوگوں کا سخت رد عمل ظاہر کر رہی ہے۔

بی این پی کے کارکنوں اور قائدین نے تین روز پہلے بلوچستان کے بیشتر شہروں میں پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے تھے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ اٹھائیس مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

سردار اختر مینگل کو دیگر سینکڑوں کارکنوں اور قائدین سمیت نومبر دو ہزار چھ میں اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب بی این پی نے لشکر بلوچستان کے نام سے گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ شروع کرنا تھی۔ اس کے بعد دسمبر میں سردار اختر مینگل کو کراچی میں اغوا کے ایک مقدمے میں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن اب تک بقول بی این پی کے قائدین کے ان میں فرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے حالیہ انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے سردار اختر مینگل کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سردار اختر مینگل کو بلوچستان میں احتجاج کے بعد علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد