ڈیرہ بگٹی کے دو ہلاک ایک زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے سنیچر ایک کارروائی کی ہے جس میں مبینہ طور پر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوئے جبکہ چالیس سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے کوئی دس کلومیٹر دور کوردان حبیب راہی پٹوخ اور سنگسیلہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے اور اس کارروائی کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کی دوران شاہ علی اور لال جان نامی دو شخص ہلاک اور کریم بخش نامی شخص زخمی ہوا ہے جبکہ بیالیس افراد کو گرفتار کرکے فرنٹییر کور کے کیمپ لایا گیا ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ قائد اعظم کے اراکین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور مسلم لیگ قاف کی سابق حکومت کے دوران ہی بلوچستان میں مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی جس میں نواب اکبر بگٹی، بالاچ مری دیگر کئی ہلاک ہوئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار نواب اسلم رئیسانی اور آزاد اراکین نے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے جو بلوچستان میں فوجی کارروائی میں ملوث رہے ہیں لیکن اب جب قاف لیگ کے اراکین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے تو نواب اسلم رئیسانی کہتے ہیں کہ یہ لوگ معصوم تھے اور یہ کہ انسان خطا کا پتلا ہے۔ | اسی بارے میں گیس کمپنی: 10لاکھ ڈالر روزانہ کا نقصان 16 January, 2005 | پاکستان بلوچستان: مسائل کی ہڈی 16 January, 2005 | قلم اور کالم ’فوج کی ساکھ کو خطرہ ہے‘16 January, 2005 | پاکستان ’جنسی زیادتی فوجیوں نے کی‘12 January, 2005 | پاکستان بلوچوں کی ’جنگ‘ جائز ہے: جمالی11 January, 2005 | پاکستان ڈاکٹر کےساتھ مبینہ زیادتی کی تحقیقات11 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||