لاہور دھماکوں پر وزارت داخلے کی بریفنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزارت داخلہ کے ترجمان برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ نے منگل کے روز اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں مجموعی طور پر ستائیس افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاقے ٹیمپل روڈ پر واقع ایف آئی اے کے صوبائی ہیدکوارٹرز میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو استقبالیے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ اس خودکش حملے میں چوبیس افراد ہلاک اور ایک سو پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایف آئی اے کے بارہ اہلکار جبکہ بارہ سویلین ہلاک ہوئے ہیں۔ جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں ہے کہ ایف آئی اے کی جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے وہاں پر نیوی کے وار کالج میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات ہورہی تھیں۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اس سال نو جنوری کو صوبوں کے متعلقہ حکام کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ شدت پسند ایف آئی اے کی عمارت کے علاوہ دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے واقعہ کے بعد پاکستان میں پچھتر سے زائد خودکش حملے ہوچکے ہیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ انتہا پسندی ملکی نہیں بلکہ بین الاقومی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری خودکش حملوں کی لہر میں اسلام اور ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ صوبوں کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے سیکورٹی پلان کا اسرنو جائزہ لیں اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیں۔ | اسی بارے میں این آئی ایچ: بم افواہ، خوف و ہراس11 March, 2008 | پاکستان ’جو پہلے ہی تحویل میں گرفتار کیسے ہوا؟‘07 March, 2008 | پاکستان تین مبینہ خود کش بمبار گرفتار 05 March, 2008 | پاکستان لاہور:فوجی کالج پر حملہ، چھ ہلاک 04 March, 2008 | پاکستان ’ آج نہ جاؤ، چھٹی کرلو۔۔۔‘11 January, 2008 | پاکستان لاہور بم دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ11 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||