نثار کھوکھر جیکب آباد |  |
 | | | صدر پرویز مشرف نے جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا کیا |
صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر امن برقرار نہیں رکھا گیا اور سیاست کو چھوڑ کر حکومتی عمل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو حکومتی عمل کبھی پورا نہیں ہو سکےگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر امن و امان رہے گا تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وفاق اور صوبوں میں جو بھی حکومت بنے گی وہ اس کی سپورٹ کریں گے اور یہ سپورٹ اسے ہمیشہ حاصل رہے گی۔ صدر پرویز مشرف نے اس کا اظہار جمعہ کو جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزیں بہت اہم ہیں جن میں سے ایک ملک کی معیشت کو مستحکم رکھنا ہے۔ اس امر میں مشکلات ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ کیا مشکلات ہیں اور نئی حکومت کو بھی ان مشکلات کا علم ہونا چاہیے تاکہ معیشت بہتر ہوتی رہے اور عوام خوشحال ہو۔ دوسری ضروری چیز دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانا ہے اور اس کے خلاف جدو جہد جاری رکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کیے جائیں گے اور ان میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ سیاسی عمل ختم کر کے اب حکومتی عمل شروع کرنا چاہیے تا کہ یہ عمل آگے بڑھے اور حکومتی عمل کو آگے لے جانے کے لیے انہیں بردباری اور سمجھ داری دکھانی چاہیے۔  | اب حکومتی عمل شروع کرنا چاہیے  اب حکومتی عمل شروع کرنا چاہیے تا کہ یہ عمل آگے بڑھے اور حکومتی عمل کو آگے لے جانے کے لیے انہیں بردباری اور سمجھ داری دکھانی چاہیے  صدر مشرف |
صدر مشرف نے کہا ہے کہ ’وفاق اور صوبوں میں ایک مستحکم حکومت پانچ سال کے لیے چلنی چاہیے‘۔ صدر مشرف نےفوج کےسربراہ اور اپنے درمیاں فاصلوں کے تاثر کو رد کیا۔ میڈیا کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ میڈیا کو اپنی آزادی کے بعد ذمہ داری کےساتھ کام کرنا چاہیے۔ صدر مشرف کے دورہ جیکب آباد میں نجی ٹی وی چینلز کو کوریج کے کےلیے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
|