بلوچستان :پی پی کو مزید حمایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مزید چھ آزاد اراکین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک پر ہجوم اخباری کانفرنس میں آزاد رکن سردار اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ یہ حمایت بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کی گئی ہے۔ سردار اسلم بزنجو نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیا جائے، لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے، سردار اختر مینگل سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور حیر بیار مری کا مسئلہ حل ہو تاکہ بلوچستان میں امن قائم ہو اور جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جا سکے۔ سردار اسلم بزنجو کے مطابق اگر پیپلز پارٹی نے یہ مسائل حل نہ کیے تو ان کے راستے الگ ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے دو اور جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے نظریاتی دھڑے کے ایک رکن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب پیپلز پارٹی کو سترہ اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ |
اسی بارے میں معافی مانگنا مثبت ہے: قوم پرست25 February, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کی معافی طلبی پر ردِ عمل 24 February, 2008 | پاکستان ’مشرف کا یومِ حساب ضرور آئےگا‘12 February, 2008 | الیکشن 2008 آدھی اسمبلی میں مشرف کی حمایت06 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||