BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 February, 2008, 17:45 GMT 22:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قاری سیف اللہ کی گرفتاری کا دعوٰی
 کراچی دھماکہ
کراچی دھماکے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے
پاکستانی حکام نے اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملے کے حوالے سے مطلوب ملزم قاری سیف اللہ اختر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حملے میں بینظیر بھٹو تو محفوظ رہی تھیں تاہم ایک سو پینتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق قاری سیف اللہ کو پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وزیرِ داخلہ حامد نواز کے مطابق’ غالب امکان ہے کہ(قاری سیف اللہ) بینظیر بھٹو کی ریلی پر حملے میں ملوث تھا۔ وہ ایک اہم کردار ہے‘۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی کتاب ’ریکنسیلی ایشن، اسلام، ڈیموکریسی اینڈ دی ویسٹ‘ (مفاہمت: اسلام، جمہوریت اور مغرب) میں کہا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر کو ان کے کراچی کے استقبالیہ جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی لاہور میں ہوئی تھی اور اس کام کے لیے قاری سیف اللہ اختر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

نگران وزیرِ داخلہ حامد نواز
غالب امکان ہے کہ(قاری سیف اللہ) بینظیر بھٹو کی ریلی پر حملے میں ملوث تھا:وزیرِ داخلہ

قاری سیف اللہ اختر کو اس سے قبل اگست 2004 میں متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے پاکستان بھیجا گیا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے دو بار سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ تاہم حکومت کا یہی موقف رہا کہ وہ حکومتی تحویل میں نہیں ہیں۔ قاری سیف اللہ اختر کے وکیل حشمت حبیب کے مطابق سپریم کورٹ کے دباؤ میں ان کو چار سے پانچ ماہ قبل خاموشی سے چکوال کے قریب رہا کر دیا گیا تھا۔

قاری سیف اللہ ستمبر سن انیس سو پچانوے میں جب اس وقت کی وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں بھی شریک تھے اور گرفتار بھی ہوئے تھے، لیکن ان پر مقدمہ نہیں چلایا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اس وقت کے حاضر سروس میجر جنرل ظہیرالاسلام عباسی سمیت چار فوجیوں کے ہمراہ قاری سیف اللہ بھی اٹک قلعہ میں قید رہ چکے ہیں۔

قاری سیف اللہ کون؟
بینظیر نے کتاب میں قاری سیف اللہ کا ذکر کیا ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد