انتخابی امیدوار پر ایک اور حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار ریاض حسین شاہ پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے جس میں وہ اپنے تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاض حسین شاہ کے انتخابی دفتر کے باہر بھی سولہ فروری کو ہونے والے ایک مبینہ خود کش حملے کے نتیجہ میں حکام کے مطابق سینتالیس افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے سینتیس پر انتخاب ملتوی کردیا تھا۔ کرم ایجنسی کے ایک پولیٹیکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو ریاض حسین شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صدر مقام پاڑہ چنار سے صدہ آ رہے تھے کہ سیدانو میلہ کے مقام پر ان کی گاڑی سڑک پر نصب ایک بم سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ان کے بقول دھماکہ میں ریاض حسین شاہ اور ان کے تین ساتھی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے پاڑہ چنار ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ریاض حسین شاہ این اے سینتیس کرم ایجنسی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہے تاہم کئی امیدوار سیاسی جماعتوں سے خود کو منسلک کرکے انتخابات لڑتے ہیں۔ ریاض حسین شاہ خود کو پیپلز پارٹی سے منسلک کر رہے ہیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ این اے سینتیس کرم ایجنسی پر انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔ |
اسی بارے میں کرم ایجنسی میں انتخابات ملتوی17 February, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی کے مہاجر، افغانستان میں پناہ 09 January, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی میں جھڑپیں جاری01 January, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی: مزید بارہ افراد ہلاک26 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||