لاہور ہائی کورٹ کے تاریخی انتخابات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں ممتاز قانون داں انور کمال ریکارڈ ووٹوں سےصدر منتخب ہوئے ہیں۔ نو منتخب صدر کا تعلق سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کی قیادت میں قائم پروفیشنل گروپ سے ہے۔ انور کمال نےاپنے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سردار لطیف احمد خان کھوسہ کے امیدوار اور پاکستان بار کونسل کے رکن پرویز عنایت ملک کو شکست دی۔ انور کمال لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سو سالہ تاریخ میں پہلے صدر ہیں جنہوں نے اپنے مد مقابل امیدوار پر دو ہزار چار سو انتالیس ووٹوں سے برتری حاصل کی ہے۔ نومنتخب صدر کو سپریم کورٹ بار کے نظر بند صدر اعتزاز احسن کی بھی حمایت حاصل تھی۔ انور کمال نے تین ہزار پانچ سو سات ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پرویز عنایت ملک کو ایک ہزار اڑسٹھ ووٹ ملے۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے عہدے پر مسلم لیگ نواز کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی کے رانا مشہود احمد خان کے بھائی رانا اسد اللہ خان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ بار کی نائب صدارت پر میاں اسلم اور فنانس سیکرٹری کے عہدے پر سیدہ فیروزہ رباب منتحب ہوئیں۔
نومنتخب فنانس سیکرٹری سیدہ فیروزہ رباب نے گزشتہ برس جسٹس افتخار محمد چودھری کو ان کے منصب سے ہٹائے جانے پر لاہور سے اسلام آباد تک پیدل سفر کیا تھااور وکلاء کی حالیہ تحریک میں اپنے پرجوش نعروں کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پنجاب بھر سے وکلاء نے اپنے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ نومنتخب صدر انور کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کی نہیں بلکہ وکلاء تحریک کی کامیابی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وکلاء کی تحریک معزول ججوں کی بحالی تک جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف کھوسہ گروپ کے امیدوار احسن بھون بھاری اکثریت سے ہائی کورٹ بار کے صدر کامیاب ہوئے تھے تاہم احسن بھون وکلاء تحریک کے دوران اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بن گئے۔ | اسی بارے میں ججز، وکلاء کا قافلہ حیدرآباد پہنچ گیا23 February, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی، وکلاء کا احتجاج جاری11 February, 2008 | پاکستان وکلاء رہنما سمیت دس جج تعینات09 February, 2008 | پاکستان نظر بندیوں کیخلاف وکلاء کااحتجاج 03 February, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا یومِ افتخار 30 January, 2008 | پاکستان وکلاء ریلی، لاٹھی چارج، چھ زخمی24 January, 2008 | پاکستان احتجاجی وکلاء کےمقدمےخارج20 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||