BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 February, 2008, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقتدار صرف نئے نظام کے لیے: زرداری

آصف زرداری
آصف زرداری نے بلٹ پروف ڈائس سے خطاب کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری نے فیصل آباد میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی حکومت نہیں لیں گے کہ جس میں اختیارات نہ ہوں اور عوام کے سامنے آ کر پریشان اور شرمندہ ہونا پڑے اور ’جب گڑھی خدا بخش جائیں تو شرم آئے۔‘

بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد یہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا پہلا عوامی جلسہ تھا جس سے آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔

آصف زرداری نے کہا ’یہ خون کی بازی ہے، لینا ہے تو نظام لینا ہے، اور نظام بدلنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایسی حکومت لینی ہے جس سے تقدیر بدلے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی طاقت لیکر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ’میں کسی میر جعفر کو معاف نہیں کروں گا، میں میر جعفرکو نہیں آنے دوں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پوری دنیا کے ظالموں کو للکارا ہے اور میں پاکستان کے سولہ کروڑ عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ان کے لیے لڑ رہا ہوں اور ان کے لیے لڑتا رہوں گا۔ جب تک میں زندہ ہوں یہ مجھ پر فرض ہے اور جب میں مرگیا تو میری آنے والی نسلیں یہ فرض نبھائیں گی۔‘

آصف زرداری نے نعروں کی گونج میں اپنا خطاب پنجابی زبان میں شروع کیا لیکن زیادہ تر تقریر اردو میں ہی کی۔ انہوں نے کہ وہ پنجاب آ کر یہ گواہی دیتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں پنجاب کا کوئی قصور نہیں ہے۔ ’ہم سب بھائی ہیں، پنجاب کے عوام بھی دوسرے صوبوں کے عوام کی طرح مظلوم ہیں۔‘

لوگ ٹولیوں کی شکل میں زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ نعرے لگاتے ہوئے آتے رہے

جلسہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور خوف و ہراس کی ایک کیفیت موجود ہونے کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسۂ عام میں لگائی گئی بیشتر سیٹیں بھر گئی تھیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر آصف زرداری کی تقریر سنی۔ آصف زرداری نے کہا کہ جتنے بھی لوگ آئے ہیں وہ سب میرے شیدائی ہیں اور سر پر کفن باندھ کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن سے ڈرو جب بے نظیر کا انتقام لوگ اپنے ہاتھوں سے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا ’جب ہم یہ کہتے ہیں کہ نظام بدل کر بے نظیر کا انتقام لینا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم میں طاقت نہیں ہے۔ ہم میں آپ کے گلے کو پکڑنے کی طاقت ہے۔‘

آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے آخری خطاب میں کہا تھا کہ ’میرے پاکستان کو بچانا‘ اس لیے آصف زرداری تھم گیا تھا پیپلز پارٹی رک گئی تھی ورنہ پیپلز پارٹی کو لڑنا اور مرنا آتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پولنگ کے دن پیپلز پارٹی والے ٹھپے لگانے کے بعد گھر نہیں جائیں گے بلکہ نتائج آنے تک پولنگ سٹیشن پر ہی رہیں گے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ’بے نظیر بھٹو کے قاتل کا کھرا قاتل لیگ تک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غیور عوام نے اٹھارہ فروری کو ووٹ کے ذریعے بےنظیر کے قتل کا انتقام لینا ہے۔‘

بے نظیر بھٹو کے قاتل کا کھرا قاتل لیگ تک جاتا ہے: شاہ محمود

جلسے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر، بابر اعوان سمیت دیگر قومی اور مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں لوگ ٹولیوں کی شکل میں اور ’زندہ ہے بی بی زندہ ہے‘ کہ نعرے لگاتے ہوئے آتے رہے جبکہ کئی ٹولیاں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی اور ترانے گاتی آئیں۔

پنڈال میں ایک روز پہلے سے بے نظیر بھٹو کی تقریریں اور پیپلز پارٹی کے گانے اور ترانے لاؤڈ سپیکر پر چلائے جاتے رہے۔ آصف زرداری نے بلٹ پروف ڈائس سے خطاب کیا جبکہ سٹیج پر بھی بلٹ پروف شیلڈ لگائی گئی تھی۔

جلسہ میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جو سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ان میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل تھی جبکہ رینجرز کے دستے بھی موجود تھے۔ شرکاء کو جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے تلاشی کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا۔

زرداریزرداری میدان میں
ہم بھٹو کے فرزند ہیں، ڈرتے نہیں: آصف زرداری
بینظیر بھٹو’بینظیر قتل کے بعد‘
قوم پرستوں اور پیپلزپارٹی میں قربت کب تک؟
آصف زرداری’ان پر سب کی نظر‘
انتخابی مہم آصف زرداری کے لیے بڑا چیلنج
ٹرن آؤٹ بڑھ سکتا ہے
’تحفظ ملےتوٹرن آؤٹ50فیصدسے بڑھ سکتا ہے‘
بینظیر بھٹو سرحد میں(فائل فوٹو)پی پی پی سرحد میں
’پی پی پی کو ہمدردی کا ووٹ ملنے کا امکان‘
آصف زرداری کا سفرآصف زرداری کا سفر
پیپلز پارٹی کی سٹیئرنگ ابھی ان کے ہاتھوں میں ہے
بے نظیر بھٹو’خوشیاں بھی دکھ بھی‘
پنڈی میں دونوں دیکھے: بینظیر کی آواز
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد