BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 February, 2008, 22:29 GMT 03:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر مشرف کی حمایت میں مظاہرہ

مظاہرین نے صدر مشرف کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حق میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرہ میں شریک بعض لوگ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ کس مقصد کے لیے اسلام آباد لائے گئے ہیں۔کئی ایک مظاہرین صرف ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت پر اسلام آباد دیکھنے چلے آئے۔

سیالکوٹ سے آنے والے نوجوانوں کے ایک ٹولے نے بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ ان کو کہا گیا تھا کہ مناکا پاکستان والے بسوں کا ایک قافلہ لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں جس کسی نے بھی جانا ہو وہ مفت آ سکتا ہے۔ لیکن راستہ میں ہی بس کے اوپر جنرل مشرف کے حق میں بینر لگا دیا۔

صدر مشرف کے حمایتیوں کا سوال

انہوں نے بتایا کے ان کو مشرف کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا جبکہ ہم میں سے کوئی بھی مشرف کے حق میں نہیں بلکہ بعض کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور بعض کا مسلم لیگ نواز سے ہے۔ اور وہ صرف سیرو تفریح کے لیے یہاں آئے ہیں

فیصل آباد کی تحصیل سانگلہ ہل سے آنے والے ایک شخص نے بتایا کے مسلم لیگ قاف کے مقامی رہنماء نے مساجد سے اعلانات کروائے کہ اسلام آباد میں واقع درگاہ بری امام میں حاضری کے لیے ایک قافلہ جا رہا ہے اور اس میں مفت جایا جا سکتا ہے اور کھانا بھی ملے گا۔

مساجد میں اعلان
 مسلم لیگ قاف کے مقامی رہنماء نے مساجد سے اعلانات کروائے کہ اسلام آباد میں واقع درگاہ بری امام میں حاضری کے لیے ایک قافلہ جا رہا ہے اور اس میں مفت جایا جا سکتا ہے اور کھانا بھی ملے گا۔

’لیکن یہاں پر آ کر نہ تو کھانا ملا اور نہ ہی کوئی دربار لے کر گیا بلکہ مظاہرے میں شامل ہونے کو کہا گیا اور کھانا تک نہیں ملا۔‘

سیالکوٹ سے آنے والے محمد فہیم نے بتایا کہ صدر مشرف کے حق میں مظاہرہ کرنے آئے تھے کیونکہ انہوں نے ملک سے ایمرجسنی اٹھانے کا وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا ان کے اسلام آباد آنے کا مقصد جنرل مشرف کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ سب ووٹ ان کی حامی جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کو ہی دیں گے

فیصل آباد سے آنے والے ایک نوجوان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس کے حق میں مظاہرہ کرنے آئے ہیں تو اس نے کہا کہ اس کو تھوڑی دیر پہلے تو یاد تھا لیکن یاد نہیں ہے۔’اب میں نے کافی سیر کی ہے اور نام بھول چکا ہوں۔ اس نے یاد کرنے کی کوشش کی لیکن اس صدر مشرف کا نام یا نہیں آ سکا۔‘

اسی بارے میں
رب جانے یا مشرف
09 May, 2007 | پاکستان
صدر مشرف صحافی پر برس پڑے
25 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد