’نیو جرسی ٹرسٹ درخواست واپس‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے وکیل نے قومی احتساب بیورو کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے وہ درخواست واپس لے لی ہے، جس میں انہوں نے احتساب بیورو کو نیوجرسی کے ٹرسٹ سے دستاویزات منگوانے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ٹرسٹ سے منافع حاصل کرنے والوں کی جاری کردہ فہرست میں بینظیر بھٹو کا نام شامل ہونے کی اطلاعات پر قومی احتساب بیورو نے یہ دستاویز منگوانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے خلاف بینظیر بھٹو نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں وزارت داخلہ اور قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احستاب بیورو کا یہ اقدام پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس مسز قیصر اقبال اور جسٹس محمود عالم رضوی پر مشتمل بینچ میں جمعہ کو اس درخواست کی سماعت ہوئی، بینطیر بھٹو کے وکلاء نے عدالت کو بتایا ان کی موکل ایک حملے میں ہلاک ہوچکی ہیں اس لیے وہ یہ درخواست واپس لیتے ہیں۔ جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ | اسی بارے میں ’چوبیس فروری تک گرفتاری نہیں‘07 February, 2008 | پاکستان بینظیر قتل میں کون ملوث ہے؟07 February, 2008 | پاکستان بینظیر قتل: چالیس دن گزرنے کے بعد07 February, 2008 | پاکستان بینظیر چہلم میں ہزاروں کی شرکت07 February, 2008 | پاکستان بینظیر بھٹو قبر پر’ولیوں جیسا ہجوم‘06 February, 2008 | پاکستان ’بابر اعوان کا بیان ذاتی تھا‘05 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||