وزیرستان: فائربندی کی اطلاعات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اطلاعات کےمطابق حکومت اور بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان کے مابین عارضی فائر بندی ہوگئی ہے۔ تاہم فوج کے ترجمان نے علاقے میں کسی قسم کی فائر بندی کی تردید کی ہے۔ سرکردہ قبائلی ملک سینیٹر صالح شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جنوبی وزیرستان میں حکومت اور بیت اللہ گروپ کے مابین عارضی فائر بندی طے پاگئی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ان کے مطابق جنگ بندی کے بعد زیادہ تر علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔ سینیٹرصالح شاہ نے بتایا کہ ’مجھے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ علم نہیں اور نہ تاحال بات چیت کےلیئے ماحول سازگار دکھائی دیتا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ علاقے میں فائر بندی کےلیئے پہلے سے کوششیں ہو رہی تھیں۔ اس سلسلے میں جب پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جنوبی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے مابین فائربندی کی تردید کی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ’بعض اوقات سکیورٹی فورسز اپنی پوزیشنیں مستحکم کرنے کےلیئے خود فائرنگ کا سلسلہ بند کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ شدت پسندوں کے ساتھ معاہدہ کے بعد فائرنگ بند کی گئی ہے۔‘ ادھر مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فائر بندی کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو محسود کے علاقہ میں کسی جگہ سے فائرنگ کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں سکاؤٹس کے دو قلعوں پربیت اللہ گروپ کے مقامی شدت پسندوں کے قبضے اور سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹوں اور قافلوں پر متعدد حملوں کے بعد حکومت نے محسود کے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید لڑائی کے باعث زیادہ تر لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔ | اسی بارے میں جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع23 January, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان سےنقل مکانی جاری01 February, 2008 | پاکستان خود کش حملےمیں پانچ ہلاک01 February, 2008 | پاکستان ’اوپر سے بمباری، نیچے توپخانے سے مارتے ہیں‘25 January, 2008 | پاکستان ’ ہم غریبوں کا بیڑا غرق ہو رہا ہے‘30 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||