BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 January, 2008, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکتوبر ٹریبونل پر عدم اعتماد مسترد

کراچی دھماکے
کار ساز بم دھماکے میں ایک سو چالیس سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے
پاکستان پپلزپارٹی نےسنیچر کو سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو پر اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے بم حملے کی تحقیقات کرنے والے عدالتی ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاہم ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ غوث محمد نے عدم اعتماد کی اس تحریری درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریبونل قانون کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے اور یہ اپنی تحقیقات جاری رکھے گا۔

پیپلزپارٹی اور اس کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ٹریبونل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کیا تھا جسے سنیچر کو ٹریبونل کی کارروائی کے دوران جسٹس غوث محمد نے پڑھا۔ خط پڑھتے ہوئے سنیچر کو ٹریبونل کے سربراہ نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو بینظیر بھٹو کی آمد پر ان کے جلوس میں انہیں قتل کرنے کے ارادے سے خودکش دھماکے کیے گئے جس میں ایک سو اناسی افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے لیے بینظیر بھٹو کی جانب سے بہادرآباد پولیس سٹیشن کو درخواست دی گئی لیکن پولیس نے اس درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی جس پر سیشن جج ساؤتھ کراچی کو درخواست دی گئی اور انہوں نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے لیکن حکومت نے اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی اور یک طرفہ فیصلہ لے لیا گیا جس میں پولیس کو ایف آئی آر کاٹنے سے روک دیا گیا۔

ڈاک کے ذریعے موصول ہونے والے اس خط میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے مذمتی بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی، اس کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور خاندان کے دیگر افراد ٹریبونل کی تشکیل کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس طرح اس معاملہ کو پسِ پشت ڈال کر ان لوگوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بم دھماکے کے ذمہ دار ہیں۔

خط میں ٹریبونل کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس

پتپلز پارٹی کو اعتماد کیوں نہیں؟
 ٹریبونل کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ کسی کو سزا دے سکے یا بری کرسکے لہذا پیپلزپارٹی کو اس ٹریبونل پر اعتماد نہیں ہے
اختیارات نہیں کہ وہ کسی کو سزا دے سکے یا بری کرسکے لہذا پیپلزپارٹی کو اس ٹریبونل پر اعتماد نہیں ہے اور یہ ٹریبونل گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا روک کر حکومتِ سندھ سے درخواست کرے کہ اسے فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

ٹریبونل کے سربراہ نے خط پڑھنے کے بعد اس میں کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریبونل قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بنایا گیا ہے اور یہ اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔

گزشتہ سماعت میں بینظیر بھٹو کے فلوٹ کے ڈرائیور عبدالغنی کو طلب کیا گیا تھا لیکن بہادرآباد کے ایڈیشنل ایس ایچ او نے ٹریبونل کو بتایا کہ وہ پارٹی کی اجازت کے بغیر گواہی نہیں دے سکتے۔ ٹریبونل نے عبدالغنی کے عذر کو مسترد کردیا اور اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عبدالغنی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں آئندہ سماعت میں پیش کیا جائے۔

افتخار کے بعد بینظیر
وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا
خود کش حملہ (فائل فوٹو)پاکستان میں دہشت
’چار ماہ: بیس سے زیادہ حملے، سینکڑوں ہلاک‘
’عادت بدلنا ہوگی‘
جلوس اور قواعد و ضوابط کی اہمیت
بینظیر’ویلکم بینظیر ویلکم‘
بینظیر کو مشرف کے پاکستان میں خوش آمدید
بینظیر بال بال بچ گئیں
بینظیر پر حملے کی وارننگ سچ ثابت ہوئی
اسی بارے میں
عادت بدلنا ہوگی
19 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد