کراچی دھماکوں کی وسیع تر مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پی پی پی کی چئرپرسن کے استقبالیہ جلوس میں دھماکوں اور ہلاکتوں کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، وائٹ ہاؤس، سابق وزیراعظم نواز شریف، پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز اور پاکستان کے وزیراطلاعات محمد علی درانی نے مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں مل کر یکجہتی کو مضبوط بنائیں گی۔ امریکہ نے کراچی میں بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں بم دھماکے کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی ہے کہ اس دھماکے کا مقصد اس ٹرک کو نشانہ بنانا تھا جس میں بینظیر بھٹو سوار تھیں۔ وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پاکستان کے لوگوں کو آزادنہ جمہوری عمل کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے سے روک سکیں۔ فرانس کے صدر نکولس سارکوزی نے فرانس کی جانب سے صدر پاکستان، سیاسی جماعتوں اور ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ ’میں معصوم لوگوں کے خلاف تشدد کے استعمال اور پاکستانیوں کی جمہور کی آواز کو دبانے کی کوشش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ میں ان خوفناک حملوں پر برطانیہ میں پاکستانی برادری کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔‘ اس دوران پاکستان کے وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو خیریت سے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ کے شکار عناصر کی کارروائی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اور انہیں عبرتناک سزائیں دی جائی گی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں دھماکے پر گہرے رونج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دھماکے کی تفصیلات ٹیلی ویژن پر دیکھی ہیں اور انہیں جہاں اس بات کی خوشی تھی کہ پاکستان کی ایک سیاستداں واپس پاکستان پہنچ رہی ہیں وہیں اس دھماکے اور اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی کے بارے میں جان کر انہیں انتہائی شدید
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو ایسے حالات میں جس طرح کے فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے چاہیں تھے وہ نہیں کیے گئے۔ جس کی وجہ سے اتنے بے گناہوں کی جانیں گئیں۔ |
اسی بارے میں بینظیر کا جلوس، جیالوں کا جوش خروش18 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی سکیورٹی کا مسئلہ 18 October, 2007 | پاکستان بینظیر کا جلوس مزارِ قائد کی جانب رواں دواں18 October, 2007 | پاکستان بینظیر: دو بجے تک کراچی آمدمتوقع18 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی آمد، ٹرانسپورٹ غائب18 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||