BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کا طریقہ قتل پر زور

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم
ساری دنیا میں قتل کی تحقیقات مجرموں تک پہنچنے کے لیئے ہوتی ہیں نہ کہ بندہ ہلاک کیسے ہوا۔
ایک بات قدرے واضع ہوچکی ہے کہ حکومت پاکستان فی الحال پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بینظیر بھٹو کی موت کی 'اصل وجہ' جاننے کی خواہاں ہے، اس میں ملوث افراد تک پہنچنے کی نہیں۔

یہ اندازہ کم از کم حکومت پاکستان اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو پڑھ کر ہوتا ہے۔ اس مختصر سمجھوتے کی تفصیلات اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئیں۔

معاہدے کی تفصیلات بظاہر سامنے آئی ہی برطانوی حکومت کی ایماء پر ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس کا اعلان اپنی پارلیمان میں کیا تھا جسے بعد میں انہوں نے عملی جامہ پہنایا۔ اس معاہدے کی تفصیل جاری بھی برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں کی۔

بعض لوگوں کے مطابق بات اگر حکومت پاکستان تک کی ہوتی تو یہ معلومات کبھی منظر عام پر نہ آتیں۔ پاکستانی بیوروکریسی کا آج تک طرہ امتیاز ہی عام سی بات کو بھی 'سرکاری' قرار دیتے ہوئے فائلوں کے انبار میں کہیں چھپانا رہا ہے۔ اسے ہمیشہ لوگوں کے ردعمل کا خوف رہا ہے۔ پسِ پردہ رہتے ہوئے جو جس کے دل میں آئے کرسکتا ہے۔ لوگوں کو پتہ چلا تو وہ پوچھیں گے ضرور۔

ان تفصیلات کا سامنے آنا بھی شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے۔ خیر کس کس بات پر سر دھنیں گے۔ بات ہو رہی تھی برطانوی پولیس سے معاہدے کی۔

ساری دنیا میں کسی قتل کی تحقیقات مجرموں تک پہنچنے کے لیے ہوتی ہیں نہ کہ بندہ ہلاک کیسے ہوا۔ لیکن پاکستان میں معاملات کو بظاہر مزید پیچیدہ بنانے کے لیئے تمام توجہ اور بحث کا موضوع تبدیل کرنے کے لیے حکومت بیرونی پولیس کی مدد حاصل کرکے شاید صرف یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ اس کی بیظیر بھٹو کے قتل سے متعلق ابتدائی رپورٹ درست تھی۔

اس تمام انکوائری کا مقصد یہی معلوم ہوتا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کے مطابق کسی بھی تحقیقات کے دو بڑے اہم بنیادی تقاضے ہوتے ہیں یعنی جائے وقوعہ کا تفتیش کے لیئے تحفظ اور پوسٹ مارٹم۔ لیکن بینظیر کے قتل میں نہ تو جائے وقوعہ کا تحفظ کیا گیا اور نہ ہی پوسٹ مارٹم۔ دونوں نتیجہ خیز تفتیش کے لیے بنیاد مہیا کر سکتے تھے۔

صدر پرویز مشرف کہ چکے ہیں کہ اگر بینظیر بھٹو کے ورثاء اجازت دیدیں تو قبرکشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا پتہ لگانے کےلیے کہ بینظیر بھٹو کی موت گولی لگنے سے ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم ضروری ہے اور وہ سو فیصد پوسٹ مارٹم کے حق میں ہیں۔ تاہم وہ سربراہ مملکت کی حیثیت سے پوسٹ مارٹم کا حکم نہیں دے سکتے کیونکہ اس سے ملک میں بدامنی پھیلے گی۔

 کسی بھی تحقیقات کے دو بڑے اہم بنیادی تقاضے ہوتے ہیں یعنی جائے وقوعہ کا تفتیش کے لیئے تحفظ اور پوسٹ مارٹم۔ لیکن بینظیر کے قتل میں نہ تو جائے وقوعہ کا تحفظ کیا گیا اور نہ ہی پوسٹ مارٹم۔

صدر مشرف نے اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات کے مطالبے کو بھی ’انتہائی مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی دوسرا ملک ملوث نہیں تو پھر کس طرح اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات ہوسکتی ہیں۔

ہلاکت کی وجہ تو شاید معلوم کرنا اتنا مشکل نہ ہو، لیکن اس کے در پردہ اس میں ملوث ہاتھ بےنقاب کرنا زیادہ اہم ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر بھی مطالبہ یہی کر رہے ہیں کہ اس میں ملوث افراد، اس کی منصوبہ بندی کرنے والے اور اسے عملی جامہ پہنانے والوں کو بے نقاب کرنا زیادہ ضروری ہے۔

اگرچہ معاہدے میں براہ راست سکاٹ لینڈ یارڈ کی خدمات کے اخراجات کا ذکر تو نہیں لیکن یقیناً حکومت پاکستان نے ادائیگی کرنی ہوگی۔ برطانوی پاونڈز میں کافی خطیر رقم ہوسکتی ہے اور اس کا مقصد بظاہر صرف یہ ہے کہ حکومت نے ابتداء میں قتل کے بارے میں دو تین موقف تبدیل کرکے جو قلابازیاں کھائی تھیں ان کا مداوا ہوسکے۔ حکومت وجہ ہلاکت کی حد تک سرخرو ہوسکے۔

لیکن اس وقت بظاہر ریڑھا آگے، گھوڑا پیچھے بندھا دکھائی دے رہا ہے۔

بینظیر بھٹو ’نیا انداز تفتیش‘
بینظیر قتل کیس مروجہ طریقے سے مختلف: ماہرین
ہنگاموں کی ڈائری
بینظیر قتل کے بعد لاڑکانہ کا بلیک فرائڈے
بینظیر آخری لمحات’آخری لمحات‘
محترمہ کو باہر نکلنے سے روکنا ناممکن تھا: مخدوم
برگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ ’قبرکشائی کیلیے تیار‘
بینظیر پوسٹمارٹم کیلیے حکومت کی پیشکش
جواب کےمنتظر
وہ سوال جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں
بینظیر کی طبی رپورٹ
’بینظیر، سر کے زخم میں بیرونی مواد نہیں تھا‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد