جنوبی وزیرستان میں حملہ آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکومت کے حامی کمانڈر نذیر کے دو دفاتر پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں کمانڈر نذیر کے دونوں دفاتر تباہ ہو گئے۔ پہلا حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا بازار میں کیا گیا ہے جب کہ دوسرا حملہ وانا سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب شکئی میں کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات وانا بازار میں واقع نذیر گروپ کی امن کمیٹی کے دفتر پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اور دوسرا حملہ شکئی میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کوئی کمانڈر شامل نہیں۔ حملے کے بعد مقامی طالبان نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دو ہزار سات میں کمانڈر ملا نذیر نے ازبک جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر کے غیر ملکیوں کو وانا سے بھگا دیا تھا۔ اس واقع کے بعد سے ازبک جنگجو ملا نذیر کے خلاف ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے ملا نذیر کے ایک کمانڈر مٹھا خان پر بھی ایک حملہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ازبک جنگجوؤں کے خلاف فوج تعینات07 April, 2007 | پاکستان وانا میں سبزہ اور مستقبل کا سوال26 April, 2007 | پاکستان نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد07 June, 2007 | پاکستان ’ٹی وی پر پابندی، 10ہزار روپے جرمانہ‘18 June, 2007 | پاکستان فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی03 September, 2007 | پاکستان فوجیوں کی تلاش بے سود03 September, 2007 | پاکستان وانا میں این جی او پر حملہ25 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||