بینظیر قتل، پولیس نفری پر سوال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بےنظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے طلب کی گئی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کواتوار کے روز راولپنڈی پولیس لائنز میں تیسری مرتبہ بریفنگ دی گئی۔ اس سانحہ میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے بظیر بھٹو سمیت چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سٹی پولیس افسر راولپنڈی سعود عزیز اور ایس ایس پی آپریشن یٰسین فاروق نے انہیں تفتیش میں ہونے والی پیش رفت اور سانحہ کے روز کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈیوڈ کیتھ کی سربراہی میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم زیادہ زور اس بات پر دیتی رہی کہ ستائیس دسمبر کو جس دن یہ سانحہ رونما ہوا اس وقت پولیس کی کتنی نفری تعینات کی گئی تھی۔ راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے تفتیشی ٹیم کو ایک سیکورٹی پلان بھی دیا جو اس واقعہ کے رونما ہونے سے پہلے تشکیل دیا گیا تھا اور اس سیکورٹی پلان کے مطابق ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار لیاقت باغ میں تعینات تھے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین نے راولپنڈی پولیس کے اعلی افسران سے یہ بھی معلوم کیا کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا، وہاں قریبی عمارتوں کی چھتوں پر کتنے پولیس اہلکار تعینات تھے۔ پولیس افسران نے انہیں بتایا کہ جائے وقوعہ کی قریبی عمارتوں کی چھتوں پر دو دو پولیس کمانڈوز تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی ماہرین پولیس کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ سے مطمئین نظر نہیں آئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تفتیشی ٹیم پولیس کے ان افسران سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جنہیں واقعہ کے روز مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے کل جائے واقعہ کا دورہ کیا تھا اور بالخصوص وہاں کی قریبی عمارتوں کا بغور جائزہ لیا۔ وہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی گئے اور وہاں تصاویر بھی اتاریں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ان ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کرنے والی ہے جنہوں نے بےنظیر بھٹو کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے بیانات بھی قلمبند کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے اقوام متحدہ سے اس واقعہ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں بینظیرقتل: برطانوی ٹیم معاونت کریگی04 January, 2008 | پاکستان پولیس افسروں کے بیانات قلمبند03 January, 2008 | پاکستان بینظیر کی نشست پر انتخاب ملتوی04 January, 2008 | پاکستان برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف02 January, 2008 | پاکستان ’برطانوی مدد کیسے یاد آگئی‘02 January, 2008 | پاکستان بینظیر قتل، تحقیقات میں پیش رفت نہیں31 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||