زرداری کی سکیورٹی کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی نے حکومت سے اپنے نئے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا تحریری مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر اے رحمان ملک نے وزارت داخلہ کے سیکریٹری سید کمال شاہ کو تحریر ایک خط میں آصف زرداری کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی کی مکمل ضروریات درج کی ہیں۔ آصف علی زرداری کو انتہا پسند اور دیگر گروہوں سے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ فی الوقت نوڈیرو، لاڑکانہ میں مقیم ہیں جہاں انہیں ان کی جان کے تحفظ کے لیے اعلی درجے کی سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ تاہم خط میں ان گروہوں کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
پارٹی کا مطالبہ ہے کہ: حکومت سے سکیورٹی کے مطالبات سے بھرے اس قسم کے خطوط بےنظیر بھٹو مرحومہ کے لیے بھی باقاعدگی سے لکھے جا رہے تھے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ان کی ہلاکت کی ایک وجہ مناسب سکیورٹی کی عدم فراہمی تھی تاہم حکومت کا موقف تھا کہ انہیں غیرمعمولی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اس تازہ خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری جلد پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم پورے ملک میں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری ان انتخابات میں خود خرابی صحت کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے تھے۔ ادھر آصف زرداری نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھے ایک مضمون میں حکومت کے اندر چند عناصر کو بےنظیر بھٹو کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ آج ایک دن کے لیے دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بینظیرقتل: برطانوی ٹیم معاونت کریگی04 January, 2008 | پاکستان پولیس افسروں کے بیانات قلمبند03 January, 2008 | پاکستان بینظیر کی نشست پر انتخاب ملتوی04 January, 2008 | پاکستان برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف02 January, 2008 | پاکستان ’برطانوی مدد کیسے یاد آگئی‘02 January, 2008 | پاکستان بینظیر قتل، تحقیقات میں پیش رفت نہیں31 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||