BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 January, 2008, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیرقتل، برطانوی تفتیش شروع

سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہر
پولیس نے لوگوں کو برطانوی ٹیم سے بات کرنے سے منع کر دیا
سکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم نے سنیچر کو لیاقت باغ کے دورے کے دوران اس سٹیج کا معائنہ کیا جہاں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے آخری جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔

ڈیوڈ کیتھ کی سربراہی میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا اور اس ضمن میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

اس کے علاوہ لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پولیس نے ایک گاڑی کھڑی کر کے غیر ملکی تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ کس جگہ بینظیر بھٹو کی گاڑی کھڑی تھی جہاں خودکش حملہ ہوا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے قریبی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس ٹیم کی آمد پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور لیاقت باغ روڈ کے علاوہ آس پاس کے ہوٹل اور دوکانیں بند کرا دی گئیں تھیں۔

راولپنڈی کے ایس ایس پی آپریشنز یاسین فاروق نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ان حالات سے آگاہ کیا جن میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے اعلٰی افسران سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے رہے کہ حادثے کے وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

جب کہ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے کے وقت پولیس نہ ہونے کے برابر تھی۔ واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فرنزک رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔

اس کے علاوہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک ہاتھ بھی ملا ہے جس کے بارے میں پولیس کہتی ہے کہ یہ ہاتھ مبینہ خودکش حملہ آور کا ہے۔ تاہم اس کی بھی انگلیوں کے نشانات کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے لیاقت باغ اور اس کے گردونواح میں دو گھنٹے گزارے۔ وہ آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں پر بھی گئے اور وہاں سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ویڈیو بنائی۔

تاہم جب بھی انہوں نے عام آدمی سے بات کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے کسی کو بھی برطانوی ٹیم سے بات کرنے سے منع کر دیا۔ امکان ہے کہ اتوار کو سکاٹ لینڈ یارڈ کے اہلکار ان ڈاکٹروں سے بھی ملیں گے جنہوں نے آخری وقت بینظیر بھٹو کو طبی امداد دینے کی کوشش کی تھی۔

اسی بارے میں
برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف
02 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد