فوج کی جانب سے قبر پر پھول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کے قبر پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرف سے پھولوں کی چار چڑھائی گئی ہے۔ پھولوں کی یہ چادر پاک فوج کے لاڑکانہ بریگیڈ کے افسروں نے چڑھائی جو سنیچر کی رات کو لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے ساتھ یہاں آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کی قبر پر پھول چڑھانے والے فوجی افسران سندھی ٹوپی، اجرک اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور وہ ایک عام سویلین گاڑی میں رات گیارہ بجے وہاں آئے تھے جب پی پی پی کے کارکن وہاں سےجا چکے تھے۔ دوسری طرف ملک بھر سے پی پی پی کے کارکنوں کے قافلوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی پی کارکن اپنے ساتھ پھولوں کے گلدستے لا رہے ہیں اور اس وقت تک بینظیر بھٹو کی قبر پر ڈالی جانے والے مٹی سے زیادہ بڑا ڈھیر ان پھولوں کا ہے۔ کارکنوں کی کئی ٹولیاں تلاوت قران میں مصروف ہے اور کچھ کارکن مشرف مخالف اور پاکستان مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں بینظیر بھٹو کی آخری تقریر27 December, 2007 | پاکستان انتخابات کا بائیکاٹ: نواز شریف27 December, 2007 | پاکستان بینظیر قتل: عدالتی تحقیقات کاحکم27 December, 2007 | پاکستان بینظیر قتل: حِصص بازار میں مندی 28 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، فوج الرٹ28 December, 2007 | پاکستان ہنگامے، توڑ پھوڑ، غم و غصے کی لہر27 December, 2007 | پاکستان یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان27 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||