حامد کرزئی دو روزہ دورے پر اسلام آباد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان صدر حامد کرزئی بدھ کی سہ پہر پچاس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اس دورے میں حامد کرزئی صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے علاوہ پاکستانی تاجروں اور صعنت کاروں سے بھی ایک ملاقات کریں گے۔ پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق کے مطابق افغان صدر کا یہ ایک اہم سیاسی دورہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں افغان صدر کے ہمراہ ان کے وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور دیگر اہلکاروں کے علاوہ افغان تاجر اور صحافی بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے بقول اس دورے میں کسی معاہدے پر دستخط متوقع نہیں لیکن مہمان صدر پاکستانی تاجر برادری سے کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صدر پرویز مشرف اور نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بات چیت کے بارے میں سرکاری سطح پر کچھ نہیں کہا گیا لیکن توقع ہے کہ ان ملاقاتوں میں اس پر بھی غور ہوگا۔ دونوں ہمسایہ ممالک میں شدت پسندوں کی سرپرستی کے معاملے پر تعلقات کافی کشیدہ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے حامد کرزئی نے ایک خطاب میں امریکی افواج پر زور دیا تھا کہ وہ شدت پسندوں کی افغان سرحد سے باہر پناہ گاہوں کو ختم کریں۔ پاکستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے اس سال اگست میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی غرض سے کابل میں ایک لویہ جرگہ منعقد کیا تھا۔ جرگے میں پاکستان میں بھی اسی قسم کا روایتی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ افغان صدر کے دورے کے دوران اس موضوع پر بھی بات ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق کا کہنا تھا کہ جرگے کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر قائم چھوٹے جرگے کی بابت پیش رفت جاری ہے تاہم ابھی اس کے اجلاس کی کسی تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ |
اسی بارے میں ’مشرف حکومت کا ترجمان نہیں‘09 August, 2007 | آس پاس کرزئی، بش سکیورٹی مذاکرات06 August, 2007 | آس پاس طالبان خطرہ نہیں: کرزئی21 June, 2007 | آس پاس کرزئی پر راکٹوں سے قاتلانہ حملہ10 June, 2007 | آس پاس طالبان افغانستان نہیں جارہے: فوج11 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||