امریکہ: برفانی طوفان، 22 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے خبر دی ہے کہ وسطی امریکہ میں اطلاعات کے مطابق برفانی طوفان سے بائیس افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں بجلی کے بغیر ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست ٹیکساس سے ٹریفک کے سینکڑوں حادثات کی خبریں ملی ہیں۔ طوفان سے سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں درخت اور بجلی کے کھمبے گِر گئے۔ صرف منیسوٹا کے علاقے میں ٹریفک کے تین سو حادثات ہوئے اور آٹھ لوگ ہلاک ہوئے۔ کئئ علاقوں میں طوفان کے گمر جانے کے بعد بھی لوگوں سے احتیاط برتنے کے لیے کہا جا رہا تھا کیونکہ سڑکوں پر برف جمی ہوئی تھی اور پھسلنے کا امکان تھا۔ امریکہ میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ وہاں لوگ سال کے ان دنوں میں خراب موسم متوقع ہوتا ہے اور اس سے نمٹنے کی تیار کی جاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شدید موسم کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ طوفان امریکہ سے ہوتا ہوا کینیڈا بھی پہنچا جہاں کئی علاقے اس سے متاثر ہوئے۔ | اسی بارے میں امریکہ: برفانی طوفان، گیارہ ہلاک24 December, 2007 | آس پاس امریکی گاؤں ’بارہ فٹ برف تلے‘13 February, 2007 | آس پاس طوفان، ہزاروں پروازیں معطل13 February, 2006 | آس پاس امریکہ برفانی طوفان کی زد میں02 December, 2006 | آس پاس جاپان میں شدید ترین برفباری 09 January, 2006 | آس پاس افغانستان: سردی سے 30 افراد ہلاک01 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||