امریکی گاؤں ’بارہ فٹ برف تلے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست نیویارک سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دس دن سے جاری برف باری کے نتیجے میں ریاست کے علاقے ریڈ فیلڈ میں بارہ فٹ برف پڑ چکی ہے اور اگر امریکی محکمۂ موسمیات نے اس کی تصدیق کر دی تو یہ ایک ریکارڈ ہوگا۔ ریڈ فیلڈ کا علاقہ اوس ویگو نامی کاؤنٹی میں واقع ہے۔کاؤنٹی اور اس کے نواحی علاقوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے کے دوران نیویارک میں پھر برفباری کا امکان ہے۔ امریکہ میں ہونے والی حالیہ برفباری سے نیویارک، میری لینڈ، اوہایو، ایلی نوائے، انڈیانا، کنٹکی، مشی گن اور وسکنسن کی ریاستوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید برفباری کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں برف نے مکانات کو ڈھانپ لیا ہے اور ایک سو پچیس کارکن بارہ گھٹنوں کی شفٹ میں مسلسل برف صاف کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ تاہم مسلسل برفباری کی وجہ سے ان کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں طوفان، ہزاروں پروازیں معطل13 February, 2006 | آس پاس امریکہ برفانی طوفان کی زد میں02 December, 2006 | آس پاس امریکہ: برفانی طوفان، 20ہلاک25 January, 2005 | آس پاس امریکہ میں برفانی طوفان24 January, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||