امریکہ میں برفانی طوفان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے شمال مشرقی اور وسطی مغربی علاقوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ٹرانسپورٹ کا نظام درم برھم ہو گیا ہے، ہزاروں فلائٹ منسوخ کر دی گئی ہیں اور امریکی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ گھروں سے نکلیں گے تو وہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال لیں گے۔ امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس علاقے میں برفباری کے سو سال پرانے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ اس برفانی طوفان کی وجہ سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ اس برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والی ریاستوں میں شکاگو، نیویارک، اور میساچوسٹ شامل ہیں۔ اس برفانی طوفان کی وجہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالات مزیدابترکے امکانات ہیں۔ مساچوسٹ کے گورنر کا کہنا ہے کہ برفباری انچوں میں بلکہ فٹوں کے حساب سے پڑ رہی ہے۔ ریاست میساچوسٹ میں اب تک تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||