امریکہ: برفانی طوفان، گیارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی امریکہ میں برفانی طوفان سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بغیر بجلی کے رہنے پر مجبور ہیں۔ شدید سرد موسم اور دھند کی وجہ سے سینکڑوں حادثات ہو چکے ہیں۔ موسم کی اس شدت کے اثرات جنوبی علاقوں میں ٹیکساس تک پہنچ گئے ہیں، جہاں ایک واقعہ میں موٹر وے پر پچاس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ برفانی طوفان کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ماہرینِ موسمیات مزید برفباری کی پیشگوئی کر رہے ہیں کیونکہ طوفان کینیڈا سے ملحقہ گریٹ لیکس کے علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔ برفانی طوفان سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے سفر پر نکلے ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں امریکی گاؤں ’بارہ فٹ برف تلے‘13 February, 2007 | آس پاس امریکی طوفان: لاپتہ کی تلاش جاری02 January, 2007 | آس پاس امریکہ برفانی طوفان کی زد میں02 December, 2006 | آس پاس طوفان، ہزاروں پروازیں معطل13 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||