BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 December, 2007, 23:34 GMT 04:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مولانا کو سخت مقابلے کا سامنا

فضل الرحمان
پانچ سالوں میں علاقے میں اتنے ترقیاتی کام کیےجتنے پچاس سالوں میں نہیں ہوئے: مولانا فضل الرحمن
پاکستان میں صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں لیکن عوام میں جوش خروش نظر نہیں آ رہا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے رہنماء مولانا فضل الرحمن کو، جو ضلع بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سےانتخاب لڑ رہے ہیں، دونوں اضلاع میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

جوں جوں انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں انتخابی امیدواروں کے جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہیں۔ نئے نئے اتحاد بن رہے ہیں اور کچھ پرانے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں لیکن عوامی سطح پر انتحابی عمل میں شرکت کے حوالے سے جوش و خروش نظر نہیں آ رہا ہے۔

عوام کی اکثریت انتخابی عمل کو ایک ڈرمہ قرار دے رہی ہے۔ان کے بقول مخلص قیادت کی عدم موجودگی کے سبب انتخابات سوائے ایک رسمی کارروائی کے اور کچھ نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چوبیس میں ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی مد مقابل ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کو میاں خیل قوم کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مولانا سےشکایت
ڈیرہ اسماعیل خان کے وزیر، محسود، سلیمان خیل اور اکاخیل قبائل کو مولانا سے شکایت ہے کہ انہوں نے پانچ سال میں قبائلیوں کے مفادت کا تحفظ نہیں کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل میں مقیم قبائلی

مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل میں رہنے والے قبائلیوں کی حمایت کھو رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم وزیر، محسود، سلیمان خیل اور اکاخیل قبائل کو مولانا سے شکایت ہے کہ انہوں نے پانچ سال میں قبائلیوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم وزیر قبیلے کے سردار جلال خان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس بات پر مجبور ہوگئے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کی حمایت کی بجائے کوئی متبادل راستہ اختیار کریں۔

ایک اور قبائلی سردار خان ملک نے کہا کہ وزیرستان پانچ سال سےآگ میں جل رہا ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کو کرسی کی فکر لاحق ہے۔ان کے مطابق قبائلی لوگ صرف اسلام کی بنیاد پر مولانا کا ساتھ دے رہے تھے لیکن اب ان کو معلوم ہوگیا کہ مولانا کے مفادات کچھ اور ہیں۔

مولانا سے حمایت واپس لینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم قبائلی لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا فائدہ
 مولانا سے حمایت واپس لینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم قبائلی لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے بی بی سی کو بتایا کہ مولانا سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔ان کے مطابق پانچ سالہ دور حکومت میں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل میں ایک بھی ایسا ترقیاتی کام نہیں کیا ہے جو اس وقت وہ لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اس لیے لوگ ان کی حمایت میں فضل الرحمن کو چھوڑ رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ ایم ایم اے کی حکومت نے پانچ سالہ دور اقتدار میں جیتنے ترقیاتی کام کیے ہیں اتنے کام پچاس سالہ دور میں نہیں ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس دفعہ وہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے علاوہ صوبائی سیٹیں بھی جیتیں گے۔

مولانا فضل الرحمن تسلیم کرتے ہیں کہ بعض لوگ ناراض ہوئے ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس کا الیکشن کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مولانا بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھبیس سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں لیکن وہاں آزاد امیدوار ملک ناصر خان نے، جنہیں نواز لیگ، پیپلز پارٹی ،اور عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل ہے، مولانا فضل الرحمن کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

جمیعت کی تقسیم
صوبہ بلوچستان میں جے یو آئی منقسم ہے
قاضی حسین احمدسرحد کے نئے اتحاد
جماعت کے بائیکاٹ سے صوبہ سرحد میں نئی ہلچل
لال مسجدنئی حکومتی مشکل
لال مسجد آپریشن کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ
اسی بارے میں
بائیکاٹ سے صورتحال تبدیل
14 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد