کوئٹہ:ایم ایم اے، الگ الگ مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ایمر جنسی کے نفاذ، وکلاء کی گرفتاری اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) اور جماعت اسلامی نے علیحدہ علیحدہ مظاہرے کیے ہیں جبکہ خصدار میں جمعیت علمائے اسلام کی ریلی پر آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے ہیں اور چودہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی ریلی کے لیے صحافی میزان چوک اور منان چوک پر انتظار کرتے رہے لیکن نہ تو وہاں کوئی قائدین آئے اور ناں ہی کارکن آئے لیکن کچھ دیر بعد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں ریلی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے چمن پھاٹک کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔ اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام نے چمن، پشینت نوشکی اور خضدار میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ خضدار سے مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ ریلی پر آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے اور لاٹھی چارج کیا گیا ہے جس سے ایک مقامی لیڈر زحمی ہوئے ہیں اور چودہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں آج آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے صوبائی قائدین کا اجلاس خفیہ مقام پر ہوا ہے جس میں انیس تاریخ کو احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے قائدین نے شرکت نہیں کی۔ کوئٹہ میں احتجاجی ریلیوں کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دو روز پہلے اساتذہ کی احتجاجی ریلی کے دوران صحافیوں کوگرفتار کر کے رات کے وقت رہا کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں مشرف کی انتخابی مہم شروع25 September, 2007 | پاکستان استعفے، فیصلہ اے پی ڈی ایم کرے گی25 September, 2007 | پاکستان مجلسِ عمل کی پی پی پی کو دعوت08 November, 2007 | پاکستان سرحد، پنجاب میں مظاہرے،گرفتاریاں16 November, 2007 | پاکستان وکلاء کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ 27 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||