نیٹ کیفے، میوزِک سینٹر پر دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شہر پشاور میں جمعرات کی صبح تین دھماکے ہوئے جن میں دو نیٹ کیفیز اور ایک میوزک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں نیٹ کیفیز اور میوزک سینٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔ پشاور کے گنجان علاقے گنج گیٹ کے قریب واقع پھندو روڈ پر منگل مارکیٹ میں شمشاد میوزک سینٹر کو بارود کے دھماکے سے اڑانے کی کوشش میں میوزک سینٹر کو نقصان پہنچا۔ جبکہ کچھ ہی فاصلے پر واقع گیلانی مارکیٹ میں بھی یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں دو نیٹ کیفیز کو نقصان پہنچا دھماکوں کی وجہ سے نیٹ کیفیز کے کمپیوٹروں اور فرنیچر کو نقصان پہنچا۔ ان بم دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ پشاور میں عیدالاضحیٰ سے ایک دن پہلے صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کی وجہ سے زیادہ تر بازار اور کاروباری مرکز سنسان رہے اسی وجہ سے پھندو روڈ پر بھی جس وقت دھماکے ہوئے اس وقت چند ایک دکانوں کے علاوہ زیادہ تر کاروباری مراکز بند تھے۔ پھندو روڈ کے جس علاقے میں دھماکے ہوئے وہ گلبہار پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔ پولیس سٹیشن کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ تینوں دھماکے پانچ پانچ منٹ کے وقفے کے بعد رونما ہوئے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (تحقیقات) ظفر اللہ نے بموں کی ساخت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک بم دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جبکہ دو بم دھماکے ڈیٹونیٹرز کی مدد سے کیے گئے۔ جمعرات کے روز ہونے والے تین دھماکوں کے بعد شہر میں گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والے ان سے ملتے جلتے بم دھماکوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جن میں گو کہ کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم کسی ایک واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی تک نہیں ہوسکی ہے۔ |
اسی بارے میں سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ30 August, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے28 September, 2007 | پاکستان پشاور کے میوزک بازار میں دھماکہ09 October, 2007 | پاکستان سی ڈیز کے کھوکھوں پر دھماکہ03 November, 2007 | پاکستان باجوڑ میں ’طالبان‘ سڑکوں پر 18 June, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||