جسٹس وجیہہ الدین صوبہ بدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وجیہہ الدین احمد کو حکومت پنجاب نے دس روز کے لیے صوبہ بدر کردیا ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کو گجرات پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ گجرات بار کونسل سے خطاب کرنے کے بعد واپس لاہور لوٹ رہے تھے۔ اس موقع پر پولیس کے لاٹھی چارج میں گجرات بار کے کئی وکلاء زخمی ہوگئے جبکہ بار کے صدر طاہر صادق بٹ سمیت آٹھ وکلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ جسٹس وجیہہ الدین پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنوں سے خطاب کررہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے جسٹس وجیہہ الدین کو دس دنوں کے لیے صوبہ بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گجرات بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد الیاس چودھری کے بقول جسٹس وجیہہ الدین کی صوبہ بدری کے بارے میں آگاہ کیے جانے پر وکلاء رہنماؤں نے پولیس افسران سے مذاکرات کیے۔ وکلاء نے پولیس پر واضح کیا کہ جسٹس وجیہہ ان کے مہمان ہیں اور وہ انہیں حراست میں نہیں لینے دیں گے ۔ سیکرٹری بار کے مطابق پولیس اور وکلا کے درمیان یہ طے ہوا کہ وکلاء رہنما جسٹس وجیہہ کو لاہور تک چھوڑنے جائیں گے جبکہ پولیس ان کے ساتھ چلے گی۔ ان کے بقول جب جسٹس وجیہہ الدین اور وکلاء کی گاڑیاں بار اسیوسی ایشن سے کچھ دور پہنچی تو پولیس نے جسٹس وجیہہ الدین کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا جس سے جسٹس وجیہہ الدین کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور پولیس کے لاٹھی چارج کی وجہ سے چھ وکلاء زخمی ہوئے۔ سیکرٹری بار الیاس چودھری نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے جسٹس وجیہہ الدین کو حراست میں لے لیا جبکہ بار کے صدر سمیت آٹھ وکلاء کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے جسٹس وجیہہ الدین کو حراست میں لے کر ان کو لاہور منتقل کردیا جہاں انہیں کراچی جانے والی فلائٹ پر سوار کرا دیا گیا۔ |
اسی بارے میں ’مفاہمتی آرڈیننس امتیازی ہے‘26 October, 2007 | پاکستان ’جج،جنرل آئین سے بغاوت کے مرتکب‘19 November, 2007 | پاکستان ’جسٹس افتخار بدستور محصور‘21 November, 2007 | پاکستان صدر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں، سپریم کورٹ کا حکم23 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||