ایم کیو ایم(حقیقی)، رہنما لاہور میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے رہنما محمد شریف لاہور میں ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ انہیں دو نامعلوم افراد نے بدھ کی شپ ٹاؤن شپ لاہور کے علاقے میں ایک دواخانے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ محمد شریف (حقیقی) کے دیگر رہمناؤں اور کارکنوں کی طرح روپوشی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ قتل کے خطرے کے پیش نظر لاہور میں وہ ہر دو یا تین ماہ بعد مکان بدلتے رہتے تھے۔ حالیہ دنوں میں وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے میں کرائے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔ بدھ کی شب وہ اپنے مکان کے قریب کمرشل ایریا میں واقع ایک حکیم کے شفاخانے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور ہلاکت کی تصدیق کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ محمد شریف ایم کیو ایم (حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد اور عامر خان کی گرفتاری کے بعد کافی عرصہ تک پارٹی کے معاملات چلاتے رہے اور ان کا شمار کراچی میں حقیقی کے خلاف شروع ہونے والی ’کارروائیوں‘ سے بچ جانے والے چند ایک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں حقیقی کے آفاق احمد گرفتار03 April, 2004 | پاکستان لاہور میں گیارہ قتل24 September, 2003 | پاکستان مشرف قتل سازش، گواہیاں مکمل27 September, 2003 | پاکستان ڈیرہ غازی خان میں شیعہ ڈاکٹر قتل07 June, 2004 | پاکستان واپڈا افسر ساتھی کے ہاتھوں قتل11 June, 2004 | پاکستان بن یامین قتل کے دو ملزم گرفتار16 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||