واپڈا افسر ساتھی کے ہاتھوں قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کی صبح لاہورمیں واپڈا کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ افسر نے اپنے ایک ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سول لائنز پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح پونے نو بجے ایک ایس ڈی او اقبال انصاری نے واپڈا ہاؤس کی دوسری منزل پر کمرہ نمبر دو سو چودہ میں ڈائریکٹر عبدالجلیل پر پستول سے فائرنگ کردی اور گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ موقع پر موجود ایک اور ڈائریکٹر عبدالرحمان فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں واپڈا ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افسر ایک ہی کمرے میں بیٹھتے تھے اور ان کے درمیان ملزم کے تبادلہ کے معاملہ پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد ملزم نے اشتعال میں آکر دونوں ڈائریکٹروں پر پستول سے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی گارڈ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ لاہور کی سول لائنز پولیس کے افسروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا لیکن شام تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔ واپڈا ہاؤس میں عام طور پر سخت حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں اور بلا اجازت کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی اور عمارت میں داخل ہوتے ہوئے جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||