BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 00:44 GMT 05:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھ افراد کا قتل، مدعی بھی ہلاک

لاہور میں وہ سکول جس کے مالک اور ان کے خاندان کا قتل ہوا
لاہور میں شیعہ خاندان کے چھ افراد کے قتل کے مقدمہ کے مدعی ندیم حیدر شاہ بھی پراسرار حالت میں ہلاک ہو گئےجس سے ایک ہی خاندان کے اجتماعی قتل کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔

اس ساتویں فرد کے قتل کے بعد پولیس نے دہشت گردی کے علاوہ قتل کے دیگر محرکات کو بھی مد نظر رکھ کر تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں جمعہ کے روزایک نجی سکول کے مالک نوید حیدر کو ان کے خاندان کے دیگر پانچ افراد کے ہمراہ قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے گھر کی دیواروں پر سپرے پینٹ سے لفظ ’کافر‘ لکھا ہوا تھا۔

سنیچر کی صبح ان تمام افراد کو لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کر دی گیا تھا۔

جنازے کے بعد اسی روز دوپہرکو مقتول نوید کے بھائی ندیم کوگھر سے ایک ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر نہر میں غوطے کھاتے اور مدد کے لیے چلاتےدیکھا گیا۔

نہر میں نہانے والے چند لڑکوں نے انہیں پانی سے نکالا۔ ندیم کی بائیں کلائی کی نس کٹی ہوئی تھی اور اس سے خون بہ رہا تھا۔ انہیں بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی شناخت رات آٹھ بجے ہو ئی۔

ایس پی کینٹ ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ مقتول موبائل فون پر ایک کال سننے کے بعد اپنی کار پر پر گھر سے روانہ ہوئے تھے اور ان کی کار کی چابی تو ان کی جیب سے ملی جبکہ کار ان کے ڈوبنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر لاک حالت میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ندیم کی ہلاکت کا معمہ حل ہونے سے باقی افراد کے قتل کی گتھی بھی سلجھائی جا سکے گی۔

مقتول ندیم حیدر شاہ ایک انجئنرنگ فرم میں ملازم تھے اور چھ افراد کے قتل کے روز راولپنڈی گئے ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد